پاکستان کی مدر ٹریسا کی تیسری برسی آج منائی جارہی ہے | Abb Takk News

پاکستان خبریں خبریں

پاکستان کی مدر ٹریسا کی تیسری برسی آج منائی جارہی ہے | Abb Takk News
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 AbbTakk
  • ⏱ Reading Time:
  • 58 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 26%
  • Publisher: 68%

کراچی: طِب کے شعبے سے وابستہ پاکستان کی مدر ٹریسا ڈاکٹر رتھ فاؤ کی تیسری برسی آج منائی جارہی ہے، ان کا شمار پاکستان کی ایک ایسی عظیم محسن کی صورت میں ہوتا ہے جن کی کاوشوں کی بدولت 1996ء میں عالمی ا

دارہ صحت کی جانب سے پاکستان کو جزام کے مرض پر قابو پالینے والے ممالک میں شامل کیا گیا تھا۔

پاکستان کو جزام کے مرض سے چھٹکارہ دلانے والی ڈاکٹر رتھ فاؤ کی آج تیسری برسی آج منائی جارہی ہے، ڈاکٹر رتھ کیتھرینا مارتھا فاؤ ویسے تو جرمنی میں پیدا ہوئیں لیکن انہوں نے اپنی ساری زندگی پاکستان کی خدمت کے لیے وقف کی، ساٹھ کی دہائی میں ڈاکٹر رتھ فاؤ جرمنی میں مقیم تھیں اور پاکستان میں جزام کے مریضوں سے متعلق ایک ڈاکومینٹری دیکھنےکے بعد مشنری تنظیم نے انہیں پاکستان بھجوایا۔

یہاں آکر انہوں نے جذام کے مریضوں کی حالت زار دیکھی تو اپنے ملک واپس نہ جانے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کراچی ریلوے اسٹیشن کے پیچھے میکلوڈ روڈ پر کوڑھیوں کی بستی میں فری کلینک کا آغاز کیا،اس مرض کے خاتمے کیلئے کراچی کے دوسرے علاقوں میں بھی کلینک قائم کیے گئے۔ حکومت نے 1988ء میں ڈاکٹر رتھ کو پاکستان کی شہریت دی، ان کی گرا ںقدر خدمات پر حکومت پاکستان ، جرمنی اور متعدد عالمی اداروں نے انہیں اعزازات سے نوازا جن میں نشان قائد اعظم، ہلال پاکستان، ہلال امتیاز، جرمنی کا آرڈر آف میرٹ اور متعدد دیگر اعزازت شامل ہیں۔

ڈاکٹر رُتھ فاؤ اپنی زندگی کے 56 برس پاکستانیوں کی خدمت میں مصروف عمل رہیں، انہیں پاکستان کی’مدر ٹریسا‘ بھی کہا جاتا ہے، لاکھوں مریضوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے والی ڈاکٹر رتھ فاؤ 10 اگست 2017 کو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

AbbTakk /  🏆 2. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

پاکستان کی تاریخ کی سب سےبڑی شجرکاری مہم آج ہوگیپاکستان کی تاریخ کی سب سےبڑی شجرکاری مہم آج ہوگیپاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری مہم آج ہوگی
مزید پڑھ »

پاکستان کا 400 قیدیوں کو رہا کرنے کی افغان لویہ جرگہ کی تجویز کا خیر مقدمپاکستان کا 400 قیدیوں کو رہا کرنے کی افغان لویہ جرگہ کی تجویز کا خیر مقدماسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے باقی ماندہ چار سو قیدیوں کو رہا کرنے کی افغان لویا جرگہ کی تجویز کا خیر مقدم کیا ہے۔
مزید پڑھ »

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نومنتخب صدر کی پاکستان آمد - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »

موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کی تصدیق کردی - Pakistan - Dawn Newsموڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کی تصدیق کردی - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-24 14:32:00