پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارت، دفاع، توانائی، سائنس، اور دیگر شعبہ جات سے متعلق 24 معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط ہوئے، جس سے دونوں ممالک کی تجارتی حجم کو 5 ارب ڈالر تک پہنچانے کا فیصلہ ہوا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی زیر صدارت ایک تقریب میں یہ معاہدے انجام دیے گئے۔
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 24 معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط ہوگئے، جس سے تجارت کو 5 ارب ڈالر تک پہنچانے کا فیصلہ ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق، اس حوالے سے وزیراعظم ہاؤس میں تقریب منعقد ہوئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان ، دونوں ممالک کے تجارت ، دفاع ، سائنس ، اور دیگر شعبہ جات کے وفاقی وزرا اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ تقریب میں دونوں ممالک کے درمیان 24 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط ہوئے۔ اس موقع پر، ہر وزارت کے پاکستان ی اور ترک وزیر کو
اسٹیج پر بلایا گیا اور دونوں وزرا نے معاہدے اور ایم او یوز کی دستاویزات کے تبادلے کیے۔ ترکیہ پاکستان اعلیٰ سطح تزویراتی تعاون کونسل کے ساتویں اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں معاہدوں اور ایم او یوز کی تفصیلات جاری کی گئیں۔ ایکسپورٹ کریڈٹ بینک آف ترکیہ اور ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف پاکستان کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ سینٹرل بینک آف ترکیہ اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے درمیان تکنیکی تعاون کے شعبے میں مفاہمتی یادداشت ہوئی۔ سامان کی تجارت بڑھانے کے معاہدے کے حوالے سے دستاویز کا تبادلہ ہوا۔ صنعتی پراپرٹی میں تعاون کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ تجارت میں استعمال ہونے والے اوریجن سرٹیفکیٹس کی تصدیق کی ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے ایم او یو سائن ہوا۔ سماجی اور ثقافتی مقاصد کے لیے ملٹری اور سول پرسنلز کے تبادلے کا ایم او یو سائن ہوا، ایئر فورس الیکٹرانک وارفیئر کے حوالے سے ایم او یو سائن ہوا، ملٹری ہیلتھ کے شعبے میں تربیت اور تعاون کا پروٹوکول طے ہوا۔ ترکیہ کے سیکریٹریٹ آف ڈیفنس انڈسٹریز اور پاکستان کی وزارت دفاعی پیداوار کے درمیان ایم او یو سائن ہوا۔ ترکیہ کی ایرواسپیس انڈسٹریز اور نیول ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ، پاکستان کے درمیان ایم او یو سائن ہوا، حلال تجارت کے شعبے میں تعاون کے حوالے سے اور لیگل میٹرولوجی انفرااسٹرکچر کے قیام کے حوالے سے ایم او یو سائن ہوا۔ زرعی بیجوں کی پیدوار کے حوالے سے تعاون کا معاہدہ ہوا، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ہائیڈروکاربنز کے شعبے میں تعاون کے معاہدے میں ترمیم ہوئی، انرجی ٹرانزیشن کے شعبے میں ایم او یو سائن ہوا۔ کان کنی کے شعبے میں، پانی کے شعبے میں، تعلقات عامہ اور ابلاغ کے شعبوں میں ایم او یو سائن ہوئے، میڈیا اور ابلاغ کے شعبوں میں تعاون پر ایم او یو سائن ہوا، ثقافت کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ ہوا، آڈیو-ویژول سروسز کی کو پروڈکشن کا معاہدہ ہوا، مذہبی خدمات اور مذہبی تعلیم کے شعبوں میں تعاون سمیت صحت اور فارماسیوٹیکل کے شعبوں میں تکنیکی تعاون پر ایم او یو سائن ہوئے۔ دونوں ممالک کے درمیان پبلک ریلیشنز اینڈ کمیونی کیشنز، میڈیا و کمیونی کیشنز کے شعبوں میں ثقافتی تعاون اور آڈیو ویژول سروسز کے شعبوں میں معاہدے طے پاگئے۔ وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ اور ترکیہ کے ڈائریکٹر آف کمیونی کیشنز فخر الدین آلتن نے پبلک ریلیشنز اینڈ کمیونی کیشن اور میڈیا اینڈ کمیونی کیشن کے شعبوں میں تعاون کیلئے مفاہمت کی یادداشتوں کا تبادلہ کیا۔ وزیر اطلاعات و ثقافت عطاءاللہ تارڑ اور ترکیہ کے وزیر برائے خارجہ امور حقان فیدان نے ثقافتی تعاون اور آڈیو وژول سروسز کے شعبوں میں معاہدوں کا تبادلہ کیا۔ پاکستان اور ترکیہ کا حج اور عمرہ کی ادائیگی کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ دونوں ممالک شدت پسندی، دہشت گردی اور فرقہ واریت کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی بنائیں گے۔ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان جدید عصری تعلیم کے فروغ کیلئے علماء کرام اور مدارس کے طلبا کے تبادلوں کو بڑھایا جائے گا۔ اماموں، خطیبوں اور مبلغین کی مہارتوں کو بہتر بنانے کے لیے تربیتی کورسز اور سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ انہیں سائنسی، مذہبی اور ثقافتی طور پر اہل بنایا جاسکے۔ بین المذاہب ہم آہنگی اور عالمی امن کے فروغ اور عالم اسلام کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے دیگر مسلم ممالک کے ساتھ تعاون بڑھایا جائے گا۔ اسلامی ثقافت کو پھیلانے اور اعتدال پسندی کے تصور کو فروغ دینے کے لیے مسلم ممالک کے ساتھ ملکر اقدامات کیے جائیں گے۔ کشمیر پر ترکی نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا، پاکستان قبرص کے معاملے پر ہمیشہ ترکیہ کے ساتھ رہے گا۔ شہباز شریف اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ صدر طیب اردوان کو خوش آمدید کہتا ہوں امید ہے آپ کا دورہ پاکستانی بہت مفید ثابت ہوگا، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات قائم ہیں دونوں قوموں کے درمیان تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آپ کا دوسرا گھر ہے پاکستان اورترکیہ کے درمیان غیرمعمولی تعلقات ہیں ترکیہ ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا صدر ترکیہ نے سیلاب کے دوران پاکستانی عوام کے دل جیت لیے انہوں نے مشکل وقت میں پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور اس دوران انہوں ںے فراخ دلی کے ساتھ پاکستان کی مدد کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان پائیدار شراکت داری کو مزید فروغ مل رہا ہے اور دونوں کے تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ پر ہمارا موقف بالکل واضح ہے، مسئلہ کشمیر پر ترکی نے ہمیشہ پاکستان کے موقف کی حمایت کی جب کہ پاکستان قبرص کے معاملے پر ہمیشہ ترکیہ کے موقف کی حمایت کرتا رہے گا
پاکستان ترکیہ معاہدہ تجارت دفاع توانائی سائنس شہباز شریف رجب طیب اردوان
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 24 معاہدے، تجارت 5 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اتفاقپاکستان اور ترکیہ کے درمیان 24 معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط ہوگئے ہیں، جس میں تجارت، دفاع، توانائی، سائنس، معلومات، اور فنانس سے متعلق معاہدے شامل ہیں۔
مزید پڑھ »
Erdogan اور شہباز Sharif کے درمیان 24 معاہدےترکیہ کے صدر Recep Tayyip Erdogan اور پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے Thursday کو اسلام آباد میں ملاقات کے دوران تجارت، میڈیا، دفاع اور صحت کے مختلف شعبہ جات میں 24 یادداشتیں (MoUs) پر دستخط کیں۔ ان معاہدوں کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری اور تکنیکی تبادلہ کو فروغ دینا ہے۔ دونوں طرفوں نے استراتيجی تعلقات کو مضبوط کرنے کی قرارداد پر دستخط کی۔
مزید پڑھ »
پاکستان بزنس کونسل دبئی، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کو مضبوط بنانے کا عزمپاکستان بزنس کونسل دبئی نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور ثقافتی تبادلے میں مشترکہ کوششوں کے ذریعے موجودہ تعلقات کو مضبوط بنانے کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھ »
فلپائن چین کو سمندر کے ماحول کو نقصان پہنچانے کے لیے عدالت میں لے جانے کا فیصلہ کرے گافلپائن اپنی جانب سے چین کے خلاف سمندر کے ماحول کو نقصان پہنچانے کے الزامات پر بین الاقوامی فورم میں مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ جلد ہی کریں گے۔
مزید پڑھ »
پاکستان اور چین نے تجدید توانائی، سیمینٹ اور فرتلائزر کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے MoU دستخط کیےپیر کو پاکستان اور چین نے تجدید شدہ توانائی، سیمینٹ اور فرتلائزر مینوفیکچرنگ سیکٹر میں تعاون کو بہتر بنانے کے لیے تین MoU پر دستخط کیے۔
مزید پڑھ »
ترکیہ کے صدر نے کہا کہ پاکستان میرا دوسرا گھر ہےترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ پاک ترکی 24 معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخطی تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان میرا دوسرا گھر ہے اور دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مکمل حمایت کا اظہار کیا اور مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی کوششوں کی بھی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی مل کر آزاد فلسطینی ریاست کے لیے بھی کوششیں جاری رکھیں گے۔
مزید پڑھ »