پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 24 معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط ہوگئے ہیں، جس میں تجارت، دفاع، توانائی، سائنس، معلومات، اور فنانس سے متعلق معاہدے شامل ہیں۔
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 24 معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط ہوگئے ہیں، جس میں تجارت ، دفاع ، توانائی ، سائنس ، معلومات، اور فنانس سے متعلق معاہدے شامل ہیں۔ اس دستخط کی تقریب وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سمیت دونوں ممالک کے تجارت ، دفاع ، سائنس ، اور دیگر شعبہ جات کے وفاقی وزرا و اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ تقریب میں، ہر وزارت کے پاکستان ی اور ترک وزیر کو اسٹیج پر بلایا گیا اور دونوں وزرا نے معاہدے اور ایم او یوز کی دستاویزات کا تبادلہ کیا۔
ترکیہ پاکستان اعلیٰ سطح تزویراتی تعاون کونسل کے ساتویں اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں معاہدوں اور ایم او یوز کی تفصیلات جاری کی گئیں۔ معاہدوں میں ایکسپورٹ کریڈٹ بینک آف ترکیہ اور ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف پاکستان کے درمیان مفاہمتی یادداشت، سینٹرل بینک آف ترکیہ اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے درمیان تکنیکی تعاون، سامان کی تجارت میں بڑھوتری، صنعتی پراپرٹی میں تعاون، اوریجن سرٹیفکیٹس کی ڈیجیٹائزیشن، سماجی اور ثقافتی مقاصد کے لیے ملٹری اور سول پرسنلز کے تبادلہ، ایئر فورس الیکٹرانک وارفیئر، ملٹری ہیلتھ میں تربیت اور تعاون پروٹوکول، ترکیہ کے سیکریٹریٹ آف ڈیفنس انڈسٹریز اور پاکستان کی وزارت دفاعی پیداوار، ترکیہ کی ایرواسپیس انڈسٹریز اور نیول ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ، پاکستان کے درمیان تعاون، حلال تجارت اور لیگل میٹرولوجی انفرااسٹرکچر کے قیام، زرعی بیجوں کی پیدوار، ہائیڈروکاربنز کے شعبے میں تعاون، انرجی ٹرانزیشن، کان کنی، پانی، تعلقات عامہ، میڈیا، ثقافت، آڈیو-ویژول سروسز، ثقافت، آڈیو ویژول سروسز، صحت اور فارماسیوٹیکل کے شعبے میں تکنیکی تعاون شامل ہیں۔پبلک ریلیشنز اینڈ کمیونی کیشنز، میڈیا و کمیونی کیشنز کے شعبوں میں معاہدے طے پاگئے۔ یہاں وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ اور ترکیہ کے ڈائریکٹر آف کمیونی کیشنز فخر الدین آلتن نے پبلک ریلیشنز اینڈ کمیونی کیشن اور میڈیا اینڈ کمیونی کیشن کے شعبوں میں تعاون کیلئے مفاہمت کی یادداشتوں کا تبادلہ کیا۔ وزیر اطلاعات و ثقافت عطاءاللہ تارڑ اور ترکیہ کے وزیر برائے خارجہ امور حقان فیدان نے ثقافتی تعاون اور آڈیو ویژول سروسز کے شعبوں میں معاہدوں کا تبادلہ کیا۔ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مذہبی امور اور مذہبی تعلیم کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین اور ترکیہ کے مذہبی امور کے وزیر ڈاکٹر علی ارباش نے ایم او یو پر دستخط کیے۔ پاکستان اور ترکیہ کا حج اور عمرہ کی ادائیگی کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ دونوں ممالک شدت پسندی، دہشت گردی اور فرقہ واریت کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی بنائیں گے۔ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان جدید عصری تعلیم کے فروغ کیلئے علماء کرام اور مدارس کے طلبا کے تبادلوں کو بڑھایا جائے گا۔ اماموں، خطیبوں اور مبلغین کی مہارتوں کو بہتر بنانے کے لیے تربیتی کورسز اور سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ انہیں سائنسی، مذہبی اور ثقافتی طور پر اہل بنایا جاسکے۔ بین المذاہب ہم آہنگی اور عالمی امن کے فروغ اور عالم اسلام کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے دیگر مسلم ممالک کے ساتھ تعاون بڑھایا جائے گا۔ اسلامی ثقافت کو پھیلانے اور اعتدال پسندی کے تصور کو فروغ دینے کے لیے مسلم ممالک کے ساتھ ملکر اقدامات کیے جائیں گے۔کشمیر پر ترکی نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا، پاکستان قبرص کے معاملے پر ہمیشہ ترکیہ کے ساتھ رہے گا۔ شہباز شریف نے کہا کہ صدر طیب اردوان کو خوش آمدید کہتا ہوں امید ہے آپ کا دورہ پاکستانی بہت مفید ثابت ہوگا۔ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات قائم ہیں دونوں قوموں کے درمیان تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آپ کا دوسرا گھر ہے پاکستان اورترکیہ کے درمیان غیرمعمولی تعلقات ہیں ترکیہ ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا صدر ترکیہ نے سیلاب کے دوران پاکستانی عوام کے دل جیت لیے انہوں نے مشکل وقت میں پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور اس دوران انہ ںے فراخ دلی کے ساتھ پاکستان کی مدد کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان پائیدار شراکت داری کو مزید فروغ مل رہا ہے اور دونوں کے تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ پر ہمارا موقف بالکل واضح ہے، مسئلہ کشمیر پر ترکی نے ہمیشہ پاکستان کے موقف کی حمایت کی جب کہ پاکستان قبرص کے معاملے پر ہمیشہ ترکیہ کے موقف کی حمایت کرتا رہے گا
پاکستان ترکیہ معاہدے تجارت دفاع توانائی سائنس اطلاعات فنانس
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
قطر میں مذاکرات کاروں کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے پر 'بہت جلد' اتفاق ہو سکتا ہےاسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے پر 'بہت جلد' اتفاق ہو سکتا ہے اور دوحہ میں فریقین کے درمیان بلواسطہ بات چیت 'حتمی مرحلے' میں داخل ہو گئی ہے۔
مزید پڑھ »
پاکستان اور چین کے درمیان 24 نکاتی اعلامیہ پر اتفاقپاکستان اور چین نے دہشت گردی کے خلاف جنگ، سی پیک کی ترقی اور کثیرالجہتی تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات کو خراب کرنے کی کوئی بھی کوشش ناکام کرنے اور دہشت گردی کی تمام اشکال کے خلاف زیرو ٹالرنس رویہ اختیار کرنے کا عزم بھی تجدید کیا ہے۔
مزید پڑھ »
پاکستان بزنس کونسل دبئی، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کو مضبوط بنانے کا عزمپاکستان بزنس کونسل دبئی نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور ثقافتی تبادلے میں مشترکہ کوششوں کے ذریعے موجودہ تعلقات کو مضبوط بنانے کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھ »
پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان اقتصادی شراکت داری کے معاہدے پر دستخطخصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ملک کی اقتصادی ترقی کے لیے بین الاقوامی شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔
مزید پڑھ »
پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی ہدف 10 ارب ڈالرایران کے صوبہ مشہد کے گورنر غلام حسین مظفری نے لاہور میں گورنر پنجاب سردار سلیمان حیدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کا دو طرفہ تجارتی ہدف 10 ارب ڈالر رکھا گیا ہے۔
مزید پڑھ »
مسئلہ کشمیر: ایک دیرینہ تنازعیہ مضمون مسئلہ کشمیر کو اس کی تاریخی پس منظر، اقوام متحدہ کے کردار، ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تناؤ اور کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی پر روشنی ڈالتا ہے۔
مزید پڑھ »