پاکستان ٹیم عمدہ کارکردگی کے لیے پراعتماد ہے، اظہرعلی AzharAli PakistanTeam
برسبین: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کاآغاز کل سے برسبین کے گاباگراؤنڈ میں ہو رہاہے۔ پاکستان ٹیم کے کپتان اظہرعلی ٹیم کی عمدہ کارکردگی کے لیے پراعتماد ہیں۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے دو میچوں کی سیریز کل سے برسبین کے گابا گراؤنڈ میں شروع ہورہی ہے۔ پاکستانی ٹیم نے انیس سو پچانوے سے آسٹریلیا میں کوئی ٹیسٹ نہیں جیتا اور اس دوران گرین کیپس کو بارہ ٹیسٹ میں شکست ہوئی۔ تاہم کپتان اظہرعلی ٹیم سے بہترین کارکردگی کے لیے پراعتماد ہیں۔
میڈیا کانفرنس میں اظہر علی نے کہا کہ ہمارے تمام کھلاڑی آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا بہترین آغاز کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ پاکستان ٹیم نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں پر مبنی ہے۔ وہ اور اسد شفیق بطور سینئر کرکٹر اپنے ذمہ داری سے آگاہ ہیں۔ اسد شفیق، بابراعظم، شان مسعود اور افتخار احمد بہترین فارم میں ہیں۔ ان کا ساتھ دینے کے لیے حارث سہیل اور وکٹ کیپر محمد رضوان بھی موجود ہیں۔ مجموعی طور پر ہماری بیٹنگ آسٹریلیا کی پیس بیٹری کا سامنا کرنے کے لیے پوری طرح اہل اور تیار...
پاکستان کے کپتان نے کہا کہ ہمارے بولنگ اٹیک میں نوجوان اورعمدہ بولرز پرمشتمل ہے۔ کم عمر نسیم شاہ نے ماہرین کو کارکردگی سے حیران کیا ہے۔ شاہین شاہ اورمحمد موسٰی نے بھی انیس سال کی عمر میں متاثرکن کارکردگی پیش کی ہے۔ محمد عباس بہت سمجھدار پیس بولر ہیں۔ عمران خان نے ٹور میچ میں اچھی بولنگ کرائی۔ یاسرشاہ کی شمولیت سے ہمارا اٹیک بہت موثر ثابت ہو گا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو پاکستان لانے کی تیاریاں، واٹسن کا کردار اہملاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے بڑی ٹیموں کو دعوت دینے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں، کینگروز ٹیم کو پاکستان لانے میں پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے شین واٹسن کا کردار اہمیت اختیار کر گیا۔
مزید پڑھ »
قومی ٹیم میں کینگروز کو شکست دینے کی صلاحیت ہے، اظہر علی - ایکسپریس اردوآسٹریلیا میں کنڈیشنز مشکل ضرور ہیں لیکن جیت کا عزم لئے میدان میں اتریں گے، ٹیسٹ کپتان
مزید پڑھ »
چوہدری برادران کی دو رکنی مذاکراتی ٹیم کےسپانسر عمران نیازی نہیں تھے:حافظ حسین احمدکوئٹہ(صباح نیوز)جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ آزادی
مزید پڑھ »
قومی ٹیم کی برسبین میں بھرپور پریکٹس، عابد علی توجہ کا مرکز
مزید پڑھ »
قومی ٹیم کے برسبین میں ڈیرے، بھرپور پریکٹس جاریبرسبین: آسٹریلیا کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دینے کا عزم لیے قومی کرکٹ ٹیم پریکٹس میں مصروف ہے، مصباح الحق نے کھلاڑیوں کو بیٹنگ کی ٹپس دیں۔
مزید پڑھ »