پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ ہفتے اسٹاف لیول معاہدے کا امکان

پاکستان خبریں خبریں

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ ہفتے اسٹاف لیول معاہدے کا امکان
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 42 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 20%
  • Publisher: 63%

اسلام آباد : پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان آئندہ ہفتے اسٹاف لیول معاہدے کا امکان ہے، ایگزیکٹیو بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت 1.1 ارب ڈالر کی اگلی قسط کے حصول کے لیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات میں پیشرفت ہوئی۔

ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا ہے کہ پاکستان اورآئی ایم ایف میں مذاکرات 18 مارچ کو کامیابی سے مکمل ہونے کا امکان ہے اور اگلے ہفتےکے اوائل میں اسٹاف کی سطح پر معاہدے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے بجلی ٹیرف میں بروقت اضافے کی یقین دہانی کرا دی، بجلی کی قیمتوں میں یکم جولائی سے مزید اضافے کا امکان ہے، کاسٹ ریکوری کیلئے ماہانہ، سہ ماہی اورسالانہ ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی۔

اس کے علاوہ ٹیکس ریونیو بڑھانے کیلئے معیشت کو بتدریج دستاویزی شکل دینےکی بھی یقین دہانی کرائی جبکہ آئی ایم ایف نے بی آئی ایس پی کے تحت مستحقین کا تحفظ یقینی بنانے پر زور دیا، جس پر حکومت کی بی آئی ایس پی مستحقین کی تعدادجون تک مزید بڑھانے کی یقین دہانی کرادی ہے۔ ذرائع کے مطابق معاشی استحکام کے تسلسل کیلئے ضروری اصلاحات جاری رکھنے پر زور دیا جبکہ آئی ایم ایف نے سخت مانیٹری پالیسی ،مارکیٹ بیسڈ ایکس چینج ریٹ پالیسی برقراررکھنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

arynewsud /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

قرض پروگرام کی آخری قسط: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز آج سے ہوگاقرض پروگرام کی آخری قسط: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز آج سے ہوگااسلام آباد : قرض پروگرام کے لیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز آج ہوگا، آخری قسط میں پاکستان کو1.1ارب ڈالر مل جائیں گے۔
مزید پڑھ »

پاکستان آئی ایم ایف سے بڑا اور طویل مدت کا پروگرام لینے کا خواہاںپاکستان آئی ایم ایف سے بڑا اور طویل مدت کا پروگرام لینے کا خواہاںاسلام آباد : وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے پاکستان آئی ایم ایف سے بڑا اور ملکی تاریخ کا سب سے طویل مدت کا پروگرام لینے کا خواہاں ہے۔
مزید پڑھ »

آئی ایم ایف معاشی استحکام کیلیے شہباز حکومت کے ساتھ کام کرنے کا منتظرآئی ایم ایف معاشی استحکام کیلیے شہباز حکومت کے ساتھ کام کرنے کا منتظرعالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں معاشی استحکام کے لیے شہباز حکومت کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہے۔
مزید پڑھ »

آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات ، نئے وزیر خزانہ نے گرین سگنل دے دیاآئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات ، نئے وزیر خزانہ نے گرین سگنل دے دیااسلام آباد:وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف کے پاس جانے کیلئےگرین سگنل دے دیا، آئی ایم ایف سے مذاکرات 15 مارچ سے شروع ہونے کا امکان ہے۔
مزید پڑھ »

آئی ایم ایف کا دوسرے اقتصادی جائزے کیلیے مشن پاکستان بھیجنے کا عندیہآئی ایم ایف کا دوسرے اقتصادی جائزے کیلیے مشن پاکستان بھیجنے کا عندیہپاکستان کیساتھ 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کی تکمیل ترجیح ہے، جیولی کوزیک
مزید پڑھ »

بجلی صارفین کے لیے خوشخبری ! پاکستان اور چینی کمپنی کے درمیان بڑا معاہدہبجلی صارفین کے لیے خوشخبری ! پاکستان اور چینی کمپنی کے درمیان بڑا معاہدہلاہور : مہنگی بجلی سے نجات کے لیے پاکستان اور چینی کمپنی کے درمیان 700 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے 500 میگا واٹ سولر سسٹم کا معاہدہ ہوگیا۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-21 21:47:45