افغانستان میں انسداد دہشتگردی کی کوششوں میں پاکستان کے کردار کو تسلیم کرنے پر صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں، شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے امریکا کے ساتھ قریبی شراکت داری جاری رکھے گا۔
سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے افغانستان میں انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں پاکستان کے کردار اور حمایت کو تسلیم کرنے اور سراہنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں ایک کلیدی کردار ادا کرتا رہا ہے تاکہ دہشت گردوں اور شدت پسند گروہوں کو محفوظ پناہ گاہوں سے محروم کیا جا سکے اور کسی بھی ملک کے خلاف ان کی کارروائیوں کو روکا جا سکے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی جدوجہد میں ثابت قدم اور پرعزم ہے۔ اس مقصد کے لیے پاکستان نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ 80,000 سے زائد بہادر فوجیوں اور شہریوں کی جانوں کا نذرانہ شامل ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی قیادت اور عوام کا عزم غیر متزلزل ہے اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے امریکا کے ساتھ قریبی شراکت داری جاری رکھے گا۔Mar 03, 2025 08:08 AMبنوں حملہ، صدر مملکت اور وزیراعظم کی بروقت کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو شاباشجانوروں کے حقوق کیلیے سرگرم ادارے کا آوارہ کتوں کو مارنے کی غیر قانونی مہم روکنے کا مطالبہحکومت کا ہر دن ترقی اور عوام کیلیے خوشخبریاں لے کر طلوع ہوا، مریم اورنگزیباقوام...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سعودی عرب پاکستان کو ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کا تیل موخر ادائیگی پر دے گاشاہی خاندان پاکستان کو ہر ممکن مدد جاری رکھے گا، سربراہ سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کی وفد کے ہمراہ وزیراعظم سے ملاقات
مزید پڑھ »
افغانستان اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہونے سے روکے، وزیراعظمپاکستان اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرے گا، تاشقند میں ازبک صدر کیساتھ وزیراعظم کی مشترکہ پریس کانفرنس
مزید پڑھ »
ایشیائی ترقیاتی بینک 10 سال میں آپریشنز کو 50 فیصد وسعت دے گابینک ایشیا و بحرالکاہل کے خطے میں اپنی سرگرمیوں میں اضافہ کرے گا
مزید پڑھ »
زلمسکی یو اے ای میں پہنچے، امن مذاکرات کی امید بڑھتی جا رہی ہےیو اے ای میں زلمسکی کا پہلے مرتبہ سفری، امن مذاکرات اور معاشی شراکت پر توجہ۔
مزید پڑھ »
پاکستان اور سعودی عرب نے ڈیجیٹل سرمایہ کاری میں شراکت داری کا معاہدہ کیاLEAP 2025 کانفرنس کے موقع پر پاکستان اور سعودی عرب نے ڈیجیٹل سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں شراکت داری کو مضبوط بنانے پر اتفاق کر لیا۔ یہ معاہدہ پاکستانی اسٹارٹ اپس اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) کو سعودی مارکیٹ تک رسائی فراہم کرنے کے مقصد سے بنایا گیا ہے۔
مزید پڑھ »
پاکستان اور امارات میں شراکت داری: ہنر مند پاکستانیوں کو مواقع تلاش کرنے کی ضرورتپاکستانی سفیر متحدہ عرب امارات میں فیصل نیاز ترمذی نے کہا ہے کہ غیر ہنرمند پاکستانیوں کو امارات میں نوکریوں کے مواقع ختم ہوجائیں گے کیونکہ پالیسی اعلیٰ ہنرمند پروفیشنلز کی ڈیمانڈ میں تبدیل ہوگئی ہے۔ انہوں نے ہنر مند پاکستانیوں کو امارات میں مواقع تلاش کرنے کے لیے تربیت دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ اگر پاکستانیوں نے اپنی ہنر میں بہتری لانے کے لیے توجہ مرکوز کی تو ان کے لیے بہترین مواقع موجود ہیں۔
مزید پڑھ »