پاکستان سمیت مختلف ممالک میں واٹس ایپ کی سروس متاثر رہنےکے بعد بحال

پاکستان خبریں خبریں

پاکستان سمیت مختلف ممالک میں واٹس ایپ کی سروس متاثر رہنےکے بعد بحال
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 geonews_urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 55 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 25%
  • Publisher: 53%

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں صارفین نے میسجنگ اور کالنگ کی معروف ایپ واٹس ایپ تک رسائی معطل ہونے کی شکایات کیں

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں میسجنگ اور کالنگ کی معروف ایپ واٹس ایپ کی سروس کچھ دیر متاثر رہنےکے بعد بحال ہوگئی۔

بدھ کے روز پاکستان میں صارفین کو تقریباً 11 بجے کے قریب واٹس ایپ کے استعمال میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ اس دوران صارفین کو ایپ سے پیغام رسانی میں مشکلات رہیں۔تاہم تقریباً آدھا گھنٹے سے زائدکی معطلی کے بعد واٹس ایپ کی سروس بحال ہونا شروع ہوگئیں جس پر صارفین کی جانب سے اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ واٹس ایپ کی جانب سے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں سروس متاثر ہونے کی تصدیق کی گئی اور کہا گیا کہ وہ 100 فیصد بحالی کے لیے کام کر رہے ہیں۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر صارفین کی جانب سے اس مسئلے کی نشاندہی کی گئی اور پاکستان سمیت دنیا بھر سے لوگوں نے بتایا کہ واٹس ایپ سے میسجز نہیں جارہے اور اس کے علاوہ آڈیو اور ویڈیو کالنک سروسز بھی معطل ہوگئیں۔

واٹس ایپ صارفین نے سروس متاثر ہونے کے بارے میں ایکس پر اپنے تجربات سے بیان کیے اور ایکس پر واٹس ایپ ڈاؤن ٹاپ ٹرینڈ بھی بن گیا۔ واٹس ایپ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو نے بھی ایکس پر بتایا کہ صارفین کو واٹس ایپ تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔خیال رہےکہ واٹس ایپ بھی انسٹاگرام اور فیس بک کی طرح میٹا کی زیر ملکیت ہے۔واٹس ایپ کی بنیاد 2009 میں رکھی گئی تھی اور بعد میں اسے فیس بک کو فروخت کر دیا گیا تھا۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

geonews_urdu /  🏆 15. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

روزے میں سر درد کا علاج کیا ہے؟ جان کر حیران رہ جائیں گےروزے میں سر درد کا علاج کیا ہے؟ جان کر حیران رہ جائیں گےماہ رمضان میں اکثر روزہ داروں کو مختلف وجوہات کی بنا پر سر درد کی شکایات ہوتی ہیں، جس کی بڑی وجہ خون میں شوگر یا پانی کی کمی سمیت
مزید پڑھ »

آئی فون صارفین کو واٹس ایپ سروس میں مشکلات کا سامناآئی فون صارفین کو واٹس ایپ سروس میں مشکلات کا سامناواٹس ایپ صارفین کو موصول ہونے والی تصاویر فوٹو ایپ میں میں دو بار خودبخود محفوظ کر رہا ہے
مزید پڑھ »

واٹس ایپ صارفین کیلئے نیا دلچسپ فیچر لانے کا فیصلہواٹس ایپ صارفین کیلئے نیا دلچسپ فیچر لانے کا فیصلہکیلیفورنیا : دنیا بھر میں مقبول مسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »

واٹس ایپ صارفین اب کئی چیٹس اور میسجز پن کر سکتے ہیںمعروف میسجنگ ایپ واٹس ایپ کی جانب سے چیٹس اور میسجز پن کرنے کے فیچر کو مزید بہتر کردیا گیا ہے۔ اب تک واٹس ایپ صارفین 3 چیٹس اور ایک میسج کو پن کرسکتے تھے۔ تاہم واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کیلئے بیٹا (beta) ورژن میں اس فیچر کو مزید بہتر کرکے متعارف کرایا گیا ہے۔ جس کے بعد صارفین 5 چیٹس اور 3 میسجز کو پن کر سکیں گے۔ یہ فیچر انفرادی چیٹس کے ساتھ...
مزید پڑھ »

آدھا گلاس پانی اور ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ بڑھا ہوا پیٹ اندرآدھا گلاس پانی اور ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ بڑھا ہوا پیٹ اندربڑھا ہوا پیٹ صرف انسان کی شخصیت کو ہی متاثر نہیں کرتا بلکہ مختلف بیماریوں کا باعث بھی بنتا ہے، جن میں امراض قلب، ذیابیطس ٹائپ ٹو
مزید پڑھ »

پشاور بورڈ بازار دھماکے کا مقدمہ درجپشاور بورڈ بازار دھماکے کا مقدمہ درجپشاور : پشاور بورڈ بازار دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، مقدمے میں انسداد دہشت گردی سمیت مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-24 00:52:37