سیکیورٹی بہتر بنانے کے لیے پانچ نئی جوائنٹ فورس چیک پوسٹس کا قیام انتہائی ضروری ہے، خط
اکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے حالیہ دہشت گردی کے واقعے کے تناظر میں کراچی ائیرپورٹ پر اقدامات مزید سخت کرنے کی تجاویز مرتب کرلیں، اتھارٹی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سیکیورٹی اینڈ ویجی لینس نے سیکیورٹی بڑھانے کے لیے خط لکھ دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے پانچ نئی جوائنٹ فورس چیک پوسٹس کا قیام انتہائی ضروری ہے، 6 اکتوبر کو ائیرپورٹ کے قریب دہشت گردی کے واقعے نے اقدامات کی کمی اور غیر متوقع واقعے سے نمٹنے کے لیے فول پروف انتظامات اور سخت حفاظتی کی ضرورت ثابت کردی، دہشت گرد کی طرف سے کیا گیا خودکش حملہ واضح طور پر ظاہر کرتا ہے کہ یہ واقعہ مکمل پیشگی منصوبہ بندی کے ساتھ ہوا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ واقعہ ثابت کرتا ہے کہ خود کش حملہ خاص طور پر گاڑیوں کے قافلے پر جو حملہ ہوا اس معاملے پر اگر آہنی ہاتھوں سے نہ نمٹا گیا تو یہ سنگین معاملہ بن کر رہ جائے گا، تجاویز کا مقصد پہلے موجود انتظامات کی کمزوریوں کو دور کرنے اور جناح ٹرمینل ائیرپورٹ پر مشترکہ چیک پوسٹ سے گزرنے والے غیر ملکی قافلوں کی سکیورٹی کے لیے فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کو بہتر کرنا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ سول ایوی ایشن، ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس، رینجرز اور ٹریفک پولیس کی شمولیت سے حفاظتی اقدامات ناگزیر ہیں، مذکورہ انتظامات میں دھماکا خیز مواد کا پتا لگانے والےآلات، سی سی ٹی وی کیمروں، گاڑیوں کو ہولڈ کرنے کی رکاوٹوں اور روشنی کا انتظام شامل ہے، کسی بھی مشکوک گاڑی کو چیکنگ کی غرض سے متعین کردہ فاصلے پرروکنا ہوگا۔
خط میں کہا گیا کہ ایکسپلوسیو ڈٹیکٹر ماہرین کو قائم کردہ چیک پوسٹس پر ساتھ رکھنا ضروری ہے، ہوائی اڈے اور اس کے آس پاس کسی بھی مسلح شخص کو اجازت نہیں دی جائے، جناح ٹرمینل کے فنل ایریاز میں کسی قسم کی خامیوں کو دورکرنے اور جھاڑیوں کی صفائی کو یقینی بنایا جائے۔خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پی سی بی اپنے مؤقف پر ڈٹ گیا، مائنس بھارت چیمپئنز ٹرافی کی تجویز بھی زیر غورپاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کے خلاف سخت مؤقف اپنانے کے لیے 1996 اور 2003 ورلڈ کپ کی مثال پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے: ذرائع
مزید پڑھ »
ذلفی کی درخواست پر برطانوی ارکان پارلیمنٹ کا اپنی حکومت کو خط، عمران خان کی رہائی کا مطالبہبرطانوی حکومت کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ حکومت پاکستان سے بات کرے اور عمران خان کی رہائی کے لیے کوشش کرے،20 سے زائد ارکان پارلیمنٹ کا خط
مزید پڑھ »
لندن میں فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملہ : 23 پاکستانیوں کے پاسپورٹ معطل، نام پی سی ایل میں شاململزمان کی حوالگی کے لیے برطانوی حکومت کو خط، پاکستان لاکر تفتیش کی جائے گی، ملائکہ بخاری اور شایان علی کا نام بھی شامل
مزید پڑھ »
میٹا کا گوگل کے مقابلے میں اپنا اے آئی سرچ انجن متعارف کرانے کا فیصلہمیٹا کی جانب سے گوگل اور اور مائیکرو سافٹ کے بنگ سرچ انجنز پر انحصار کم کرنے کے لیے اپنا اے آئی سرچ انجن تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »
1300 کروڑ کے اثاثوں کے مالک ویرات اور انوشکا کتنا مہنگا پانی پیتے ہیں؟انوشکا ویرات فٹنس کے لیے سخت اصولوں پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ ایک مخصوص روٹین فولو کرنے کیلئے جانے جاتے ہیں
مزید پڑھ »
امریکی ایوان نمائندگان کا عمران کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو خط، پاکستان کا سخت ردعملپاکستان کے داخلی امور پر تبصرے سفارتی آداب اور ریاستی تعلقات کے منافی ہیں: ترجمان دفتر خارجہ
مزید پڑھ »