ملزمان کی حوالگی کے لیے برطانوی حکومت کو خط، پاکستان لاکر تفتیش کی جائے گی، ملائکہ بخاری اور شایان علی کا نام بھی شامل
سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر لندن میں حملے میں ملوث 23 پاکستانیوں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر لیے گئے۔
پاسپورٹ حکام کے مطابق فہرست میں لندن مظاہروں سے شہرت پانے والے شایان علی کا نام شامل ہے، پی ٹی آئی رہنما ملائکہ بخاری کا نام بھی پی سی ایل میں شامل ہے۔ پی سی ایل میں سعدیہ فہیم، فہیمم گلزار، ماہین فیصل، سدرہ طارق، حبہ طارق، وقاص چوہان، محسن حیدر ضمیر اکرم، سردار تیمور، محمد پرویز علی رخسانہ کوثر، شیخ محمد جمیل، مہران حبیب، زہیر احمد، رحمان انور اور محمد صادق خان، خدیجہ کاشف، محمد نوید افضل، شہزاد قریشی، سلیمان علی شاہ اور بلال انور کے نام شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی سی ایل میں ان تمام افراد کے نام شامل کیے گئے ہیں جو نام مقدمے میں درج ہیں، 23 افراد کے علاوہ 153 مزید افراد کے نام بھی پی سی ایل میں شامل کیے گئے ہیں تاہم ان 23 افراد کے پاسپورٹ معطل کردیے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام افراد کی حوالگی کے لیے برطانوی حکام کو خط بھی لکھ دیا گیا ہے، پاکستان لائے جانے کی صورت میں ان افراد کو گرفتار کرکے شامل تفتیش کیا جائے گا۔Nov 08, 2024 11:13 AMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
قاضی فائز پر حملہ: 23 پاکستانیوں کے نام پی سی ایل میں شامل، حوالگی کیلئے برطانیہ کو خط لکھ دیا گیاملائیکہ بخاری کا نام بھی فہرست میں شامل ہے، مذکورہ افراد میں سے کوئی بھی فرد پاکستان کی سرزمین پر آنے کی صورت میں پاکستان میں درج مقدمے میں گرفتار کر لیا جائے گا
مزید پڑھ »
لندن میں فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملہ، وزیر داخلہ کا حملہ آوروں کے پاسپورٹ منسوخی کا اعلانحملہ آوروں کے خلاف پاکستان میں ایف آئی آر درج کرکے کارروائی کی جائے گی اور ان کے شناختی کارڈ بلاک اور پاسپورٹ منسوخ کیے جائیں گے: وزیر داخلہ
مزید پڑھ »
آئی ایم ایف سے طے پانے والا میکرو اکنامک مالیاتی فریم ورک ناکاممیکرو اکنامک اعداد و شمار میں بڑی تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں جن میں حقیقی جی ڈی پی کی شرح نمو اور سی پی آئی پر مبنی افراط زر شامل ہیں
مزید پڑھ »
پاکستانی ہائی کمیشن کی گاڑی کو نشانہ بنانے پر قانونی کارروائی کریں گے، ترجمان دفترخارجہلندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کی گاڑی کو نشانہ بنانے پر تشویش ہے، دفترخارجہ
مزید پڑھ »
قاضی فائز عیسیٰ برطانوی درسگاہ مڈل ٹیمپل میں بطور بینچر منتخب ہونے والے پہلے پاکستانی بن گئےقاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں تقریب کی تاریخ 29 اکتوبر مقرر کی گئی جس میں شرکت کیلئے وہ برطانیہ روانہ ہوگئے
مزید پڑھ »
ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کا ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ، 10 اہلکار شہیددہشتگردوں نے ڈی آئی خان کے علاقے درازندہ میں زام ایف سی چیک پوسٹ پر رات کی تاریکی میں حملہ کیا: ترجمان وزارت داخلہ
مزید پڑھ »