پاکستان کو ترکمانستان سے سستی ایل پی جی کی درآمد شروع - ExpressNews LPG cheap Gas
پاکستان میں توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے بڑی پیش رفت ہوئی ہے اور ترکمانستان سے افغانستان کے راستے پاکستان کو سستی مائع پٹرولیم گیس کی درآمد شروع ہوگئی۔
چمن میں کسٹم حکام نے بتایا کہ برآمدگی معاہدے کے تحت ترکمانستان سے بذریعہ افغانستان پہلی کھیپ 160 ٹن ایل پی جی پر مشتمل تین باؤزر چمن بارڈر پر باب دوستی کے راستے پاکستان پہنچ گئے۔ ضابطے کی کارروائی کے بعد ان ٹینکرز کو پشاور روانہ کیا جائے گا جبکہ مزید 10 ٹینکرز جن میں 600 ٹن ایل پی جی موجود ہے اسپن بولدک سے کلیئرنگ کے لیے بارڈر ٹریڈ ٹرمینل پہنچ گئے ہیں۔دوسری جانب قندھار کسٹم چیف مولوی محمد حامد احمد کے مطابق ترکمانستان سے 50 ٹینکرز کارگو اسپن بولدک پہنچ گئے ان کا کہنا ہے کہ وسط ایشیا سے پاکستان کے لیے افغانستان ٹرانزٹ روٹ سے گیس کی برآمد میں کوئی رکاوٹ یا تاخیر نہیں ہوگی۔
دوسری جانب ایل پی جی پلانٹ اونرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر سید نسیم آغا نے بتایا کہ 6 ماہ قبل اسلام آباد میں ترکمانستان کے سفیر کی وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات ہوئی تھی جس کے نتیجے میں ایک اعلیٰ سطح کا وفد ترکمانستان گیا اور ترکمانستان کے ساتھ ایران سے 25 فیصد کم ریٹ پر معاہدہ کیا۔ ان کا کہناتھا کہ ترکمانستان کے پلانٹس میں ایل پی جی کا پہلا تجارتی سودا کرکے پاکستانی تاجروں کو ٹریڈ کی نئی راہیں تلاش کرنے کا موقع دیا گیا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پاکستان نے ترکمانستان سے سسستی ایل پی جی کی درآمد شروع کر دیمعاشی مشکلات کا شکار پاکستان نے توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے ترکمانستان سے سستی ایل پی جی کی درآمد شروع کر دی
مزید پڑھ »
ترکمانستان سے افغانستان کے راستے پاکستان کو سستی ایل پی جی کی درآمد شروعچمن میں باب دوستی کے راستے ایل پی جی کے تین ٹینکرز پاکستان پہنچ گئے، ترکمانستان کی ایل پی جی ایران سے 25 فیصد سستی اور کئی گنا معیاری ہے
مزید پڑھ »
آڈیو لیکس نے ثاقب نثار کا کردار بے نقاب کر دیا: رانا ثنااللہپی ٹی آئی حکومت نے جان بوجھ کر ایل این جی درآمد نہیں کی، ملک میں تمام بڑے ترقیاتی منصوبوں کا سہرا مسلم لیگ ن کو جاتا ہے: وفاقی وزیر
مزید پڑھ »
سائمن ڈول بھارتی لیگ میں بھی کمنٹری کے دوران ایک کھلاڑی پر برس پڑےسائمن ڈول نے پنجاب کنگز کی جانب سے کھیلنے والے کاگیسو ربادا کو ان کی نو بالز پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ تفصیلات: DailyJang ipl ipl2023
مزید پڑھ »
پاکستان اماراتی حکام کا پی ٹی سی ایل نجکاری کا مسئلہ حل کرنے کا فیصلہ - ایکسپریس اردوپاکستان اماراتی حکام کا پی ٹی سی ایل نجکاری کا مسئلہ حل کرنے کا فیصلہ - ExpressNews PTCL Privatization Emirates Pakistan
مزید پڑھ »
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں اتوار کو کراچی پہنچیں گی - ایکسپریس اردوپروٹوکول کے تحت صدارتی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی
مزید پڑھ »