اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان اور ایران نے کورونا وبا کی صورتحال اور لاک ڈاؤن کے باوجود تجارت بڑھانے پر اتفاق کر لیا ہے۔ ایران نے مزید چھ پاکستانی کمپنیوں کو آموں کی ایران برآمد کرنے کی اجازت دیدی ہے۔
مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں ایرانی قونصلیٹ روزانہ پاکستانی آموں کے 30 شپمنٹس کے کاغذات کی تصدیق کرے گا۔
تفصیل کے مطابق مشیر تجارت عبدالرزاق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر نے ان سے ملاقات کی جس میں تجارت اور پاکستانی آموں کی برآمد کے معاملے پر بات چیت ہوئی۔ ایرانی سفیر نے تفتان بارڈر کھولنے کے حکومتی فیصلے کو کو سراہا۔ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ کوئٹہ میں ایرانی قونصلیٹ روزانہ پاکستانی آموں کے 30 شپمنٹس کے کاغذات کی تصدیق کرے گا۔
پاکستانی آم ایرانی ٹرکوں کے ذریعے ایران برآمد ہوں گے اور ایرانی ٹرک باڈر سے پاکستانی آم ایران لے جائیں گے۔ ایران، پاکستانی آموں کی وسطی ایشیائی ممالک تک برآمد کے لیے مکمل تعاون کرے گا۔ ایرانی سفیر وزرات تجارت سے مسلسل رابطے میں رہیں گے۔ مشیر تجارت نے کہا ہے کہ آموں کی برآمد کے عمل میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اربوں ڈالر کی کرپشن تحقیقات پنجاب اور سندھ کی سیاست کو ہلادیں گی وزیر اعظم ...کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی و اینکر پرسن کامران خان کاکہنا ہے کہ اربوں ڈالر کی کرپشن تحقیقات سندھ اور پنجاب کی سیاست کو ہلادیں گی۔ وزیر اعظم عمران
مزید پڑھ »
کرونا صورت حال: پاکستان اور روس کے درمیان اہم رابطہکورونا صورت حال: پاکستان اور روس کے درمیان اہم رابطہ ARYNewsUrdu COVID19
مزید پڑھ »
پاکستان اور روس علاقائی تناظر میں قریبی تعاون کو فروغ دینے پر متفقپاکستان اور روس نے علاقائی تناظر میں اہم دوطرفہ ایجنڈے اور قریبی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیاہے۔ روس کے وزیرخارجہ سرگئی لیوروف کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے
مزید پڑھ »
دوستی کا نیا باب ، پاکستان اور چین کے درمیان بڑا معاہدہ -ٹیکسلا: ہیوی مکینیکل کمپلیکس اور چینی کمپنیوں کے درمیان معاہدہ طے پاگیا، جس کے تحت توانائی، گھروں کی تعمیر،برآمدات کے فروغ، باہمی تجربات کا تبادلہ کیا جائے گا، چینی سفیر نے کہا ایچ ایم سی،چینی کمپنیوں میں بزنس تعاون پاک چین دوستی کا نیا باب ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہیوی مکینیکل کمپلیکس کی بحالی کے …
مزید پڑھ »
پاکستان اور روس کا علاقائی تناظر میں قریبی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاقاسلام آباد: (دنیا نیوز) سرکاری میڈیا کے مطابق پاکستان اور روس نے علاقائی تناظر میں اہم دو طرفہ ایجنڈے اور قریبی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔
مزید پڑھ »