سری لنکا بحریہ ٹیم کو CTF-154 کی آئندہ کمانڈ کے لیے پاکستان بحریہ کے مکمل تعاون اور حمایت کا اعادہ کیا
پاک بحریہ کے کموڈور عاصم سہیل ملک، کمانڈر کمبائنڈ ٹاسک فورس 150، نے سری لنکن بحریہ کے ڈائریکٹر جنرل آپریشنز ریئر ایڈمرل بدھیکا لیاناگاماگے کے ساتھ آن لائن مشاورت کی جس میں سمندر کے اندر اسمگلنگ اور غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے پر اتفاق کیا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس میٹنگ میں کمبائینڈ میری ٹائم فورسز کے مقاصد کو تقویت دینے اور سمندر میں غیر قانونی بحری سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے CTF-150 کے مشن کی حمایت میں سری لنکن بحریہ کے ساتھ تعاون کے مزید امکانات پر غوروفکر کیا گیا۔ ملاقات کے دوران کموڈور عاصم سہیل ملک نے سری لنکن نیوی کے ڈی جی آپریشنز کو پاک بحریہ کی 13ویں کمانڈ کے دوارن CTF-150 کی آپریشنل سرگرمیوں سے آگاہ کیا اور نان سٹیٹ ایکٹرز کی طرف سے لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون پر مبنی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔
مزید برآں،CTF-150 میں سری لنکن بحریہ کے اثاثوں کی ممکنہ شرکت پر بھی دونوں فریقوں نے اتفاق کیا کیونکہ شمالی بحیرہ عرب میں منشیات کی اسمگلنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے ساحلی ریاستوں کے ساتھ CMF کا تعاون بہت ضروری ہے۔ کمانڈر CTF 150 نے خطے میں بحری امن اور استحکام کے لیے پاکستان بحریہ کے عزم کو بھی اجاگر کیا اور ۔
ملاقات کے دوران کمبائینڈ میری ٹائم فورسز ہیڈکوارٹرز میں پاکستان اور سری لنکا کے سینئر قومی نمائندوں اور سری لنکن نیوی کے اہم حکام بھی موجود تھے۔ یہ اہم ملاقات پاک بحریہ اور سری لنکن نیوی کے علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی کے لیے دوطرفہ عزم کی مظہر ہے۔Nov 16, 2024 01:58 PMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
امریکی اخبار کی تین دہائیوں بعد صدارتی انتخابات میں کسی بھی امیدوار کی توثیق سے معذرتاخبار کے مالک جیف بزوس کی جانب سے ادارتی صفحے کے عملے کو توثیق شائع کرنے سے روکنے پر اخبار کے ایڈیٹر رابرٹ کیگن مستعفی ہوگئے
مزید پڑھ »
ملک بھر میں آج مفکرِ پاکستان ڈاکٹر علامہ اقبال کا 147واں یومِ ولادت منایا جا رہا ہےپاک بحریہ کا دستہ اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھالیں گا اور پاکستان رینجرز پنجاب کا دستہ اپنے فرائض سے سبکدوش ہوگا
مزید پڑھ »
پشاور حیات آباد کی فیکٹری میں لگی آگ مزید شدید، آدھی عمارت منہدمگورنر خیبرپختونخوا کی ہدایت پر پاک فضائیہ کے رضاکار و اہلکار موقع پر پہنچ گئے
مزید پڑھ »
چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجا ازبکستان کے انتخابات میں بطور مبصر شریکسکندرسلطان راجا نے ازبکستان کے الیکشن کمیشن کے سربراہ سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا
مزید پڑھ »
پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کے اثاثہ جات تاحال اسٹیٹ آفس کو منتقل نہیں ہو سکےپاک پی ڈبیلو ڈی ساوتھ زون کے چیف انجینیئر کا عہدہ خالی ہونے کی وجہ اس ادارے کے اثاثہ جات اور ریکارڈ کی منتقلی کا کام تاحال مکمل نہیں جا سکا ہے
مزید پڑھ »
یورپی نوجوانوں کی حفاظت، ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارمز سے متعلق نئے اصول تجویزحتمی نفاذ یورپی کمیشن کے ساتھ مشاورت کے بعد باضابطہ طور پر اپنایا جائے گا
مزید پڑھ »