چینی حکومت اور محمد رمضان کے درمیان ایک سالہ مدت کے لیے بطور ہیڈ کوچ ذمہ داری ادا کرنے کا معاہدہ ہوگیا
پاکستان اور چین کے درمیان گہرے اور دیرینہ تعلقات میں کھیل بھی نمایاں کردار ادا کرنے لگا ہے اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد رمضان کو ایک مرتبہ پھر چین کی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چین کی حکومت کی جانب سے محمد رمضان کو دوسری مرتبہ اپنی قومی کرکٹ ٹیم کی تربیت کے لیے ذمہ داری ادا کرنے کی پیش کش کی گئی ہے، سابق ٹیسٹ کرکٹر نے قومی جذبہ کے تحت دوست ملک کی پیش کش کو بصد احترام قبول کرلیا ہے۔ ، اس حوالے سے ایک سادہ تقریب میں معاہدے پر دستخط ہوئے۔واضح رہے کہ محمد رمضان 2023 میں چین کی قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔
فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے محمد رمضان نے 1997 میں راولپنڈی میں جنوبی افریقہ کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ میں مجموعی طور پر 36 رنز بنائے تھے، فرسٹ کلاس کرکٹ میں 10 ہزار 478 رنز بنانے والے محمد رمضان نے ڈومیسٹک کرکٹ میں مختلف اداروں کی نمائندگی کی۔ محمد رمضان نے ڈومیسٹک کرکٹ میں پی این ایس سی، کے آر ایل، پاکستان ریلویز، پاکستان کسٹمز اور یو بی ایل کی نمائندگی کر رکھی ہے۔Dec 13, 2024 04:09 PMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اظہر علی نے پی سی بی کیساتھ نئے سفر کا آغاز کردیاسابق کرکٹر پاکستان کرکٹ بورڈ کے یوتھ ڈیولپمنٹ کے سربراہ مقرر
مزید پڑھ »
پاکستانی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف چین کا دورہ کرکے 8 روزہ سرکاری دورے کرنے والی پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہوں گیوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چین کا دورہ کرنے کی باضابطہ دعوت کے پیشینے میں چین کے نمایاں قائدین اور اہم حکومتی رہنماؤں سے ملاقات کرنے کی امکانیت یاد کی ہے۔
مزید پڑھ »
سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد نذیر جونیئر شدید بیمار، بیٹے نے علاج کیلئے اپیل کردیسابق ٹیسٹ کرکٹر نذیر جونیئر نے پاکستان کیلئے 14 ٹیسٹ اور 4 ون ڈے میچز کھیل رکھے ہیں
مزید پڑھ »
مائیکل وان نے ٹیسٹ 5 کے بجائے 4 روز کا کرنے کیلئے آواز بلند کردیٹیسٹ کرکٹ کا ایک روز کم کرنے سے کرکٹ شیڈولنگ میں آسانی ہوگی، 5 کے بجائے ٹیسٹ کو 4 روز کا کرنا وقت کی ضرورت ہے: سابق انگلش کپتان
مزید پڑھ »
بھارتی اسپورٹس منسٹر انوراگ ٹھاکر پاکستان کی میزبانی میں چیمپیئنز ٹرافی پر مزید چاپ کرتے ہوئےبھارتی وزیر کھیل نے کہا کہ پاکستان کی میزبانی میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے زمانے میں بھارتی ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کا مقصد کھیلوں کی حفاظت قرار دیا۔
مزید پڑھ »
سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے پاکستان کے موجودہ حالات کو نامناسب قرار دیاسابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے ایک مرتبہ پھر کھیل میں سیاست کو شامل کرتے ہوئے پاکستان کے موجودہ حالات کو ٹیم کےلیے نامناسب قرار دے دیا۔
مزید پڑھ »