ہاریوں کو سبسڈی والا اشتہار دکھائیں اور سبسڈی لینے والے ہاریوں کی لسٹ پیش کریں، پی اے سی کی ہدایت
سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے محکمہ زراعت سے سندھ میں ہاریوں کو سولر ٹیوب ویل اور سولر واٹر پمپس کے لئے 6 سو ملین روپے کی سبسڈی دینے کا ریکارڈ اور سبسڈی حاصل کرنے والوں اور ڈاریکٹر جنرل اگریکلچر ایکسٹینشن حیدرآباد کو جاری ہونے والی 49 ملین کی اسپیشل گرانٹس کے اخراجات کے متعلق بھی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔
اجلاس میں ڈی جی آڈٹ سندھ نے محکمہ زراعت کت ڈاریکٹر ایگریکلچر انجنیئرنگ ونگ حیدرآباد کیجانب سے سندھ میں ہاریوں کو سولر ٹیوب ویل اور سولر واٹر پمپس کے لئے 6 سو ملین روپے سبسڈی کی مد میں خرچ ہونے کا مکمل ریکارڈ فراہم نہ ہونے پر اعتراض اٹھایا جس پر چیئرمین پی اے سی نثار احمد کھوڑو نے محکمے سے استفسار کیا کہ سولر ٹیوب ویل کے لئے کتنے ہاریوں کو سبسڈی فراہم کی گئی ہے وہ لسٹ فراہم کریں۔
چیئرمین پی اے سی نثار کھوڑو نے پوچھا کہ ہاریوں کو سولر ٹیوب ویلز کے لئے سبسڈی کی فراہمی کے متعلق کیا اشتہار جاری کیا گیا تھا؟ کیوں کہ سندھ حکومت اتنے پیسے سبسڈی کی مد میں خرچ کر رہی ہے تو پھر ہر ہاری کو اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لئے درخواست جمع کرنے کا حق حاصل ہونا چاہیے اس لیے ثبوت کے طور پر وہ اشتہار دکھائیں اور جن ہاریوں کو سبسڈی دی گئی ہے وہ لسٹ اور ریکارڈ پیش کریں اور پی اے سی تصدیق کے بغیر آڈٹ پیرا سیٹل نہیں...
اجلاس میں چیئرمین پی اے سی نثار کھوڑو نے محکمے کے افسران سے استفسار کیا کہ محکمے کے پاس کتنے بلڈوزر ہیں جو آبادگاروں اور ہاریوں کو کرائے پر دیے جاتے ہیں۔ جس پر محکمے کے افسران نے انہیں بتایا کہ محکمے کے پاس 77 بلڈوزر ہیں اور 2 سو روپے فی گھنٹے کے حساب سے کرائے پر ہاریوں اور آبادگاروں کو دیے جاتے ہیں اور ڈیزل کا خرچہ انہیں خود ادا کرنا ہوتا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پی ٹی آئی کا خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے الگ رہنے کا فیصلہپی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اہم اجلاس میں ججز کی تقرری کیلئے بنائی گئی خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے الگ رہنے کا فیصلہ کیا گیا ہے: اعلامیہ
مزید پڑھ »
چیف جسٹس نے 28 اکتوبر کو فل کورٹ اجلاس طلب کرلیاانسداد دہشت گردی کی عدالت کے انتظامی ججز کا اجلاس 7 نومبر اور سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 8 نومبر کو طلب
مزید پڑھ »
سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچز کی تشکیل، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلبچیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس سپریم کورٹ میں ہوگا
مزید پڑھ »
فل کورٹ اور سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس طلب، سپریم کورٹ کے آئندہ ہفتے کا روسٹر بھی جاریفل کورٹ اجلاس 28 اکتوبر اور سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 8 نومبر کو ہوگا، انسداد دہشت گردی عدالتوں کے انتظامی ججز کا اجلاس بھی طلب کرلیا گیا
مزید پڑھ »
مجوزہ 26 ویں آئینی ترامیم کے سلسلے پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس کل طلباجلاس میں ن لیگ، پیپلزپارٹی اور جے یوآئی سمیت دیگر جماعتوں کے نمائندے شرکت کریں گے، ذرائع
مزید پڑھ »
پی ٹی آئی کا 15 اکتوبر کو اسلام آباد ڈی چوک پر بھرپور احتجاج کا اعلانوزیراعلیٰ گنڈا پور سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے، پی ٹی آئی نے 15 اکتوبر کو پنجاب کا احتجاج منسوخ کردیا
مزید پڑھ »