صوبائی وزیر شکیل خان نے بانی پی ٹی آئی کو مختلف محکموں میں بدعنوانی کی شکایت کی تھی
خیبرپختونخوا حکومت کی گورننس سے متعلق شکایات پر بانی پی ٹی آئی نے تین رکنی کمیٹی قائم کردی ہے جو وزرا اور انتظامی سیکریٹریز کے حوالے سے الزامات کی تحقیقات کرے گی۔
جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمدعلی سیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے احکامات پر بدعنوانی اور گورننس سے متعلق کمیٹی قائم کردی ہے جس میں سابق گورنر شاہ فرمان، معاون خصوصی مصدق عباسی اور قاضی انورشامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی ارکان کو بانی پی ٹی آئی نے خود نامزد کیا ہے، کمیٹی صوبائی حکومت کی کارکردگی پر نظر رکھے گی اور تمام محکموں کی مانیٹرنگ بھی کرے گی۔ملک میں بیڈ گورننس کا ماحول بناہوا ہے ، چیف جسٹس انور ظہیرجمالیبیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ کمیٹی وزرا اور انتظامی سیکریٹریز کے حوالے سےالزمات کی تحقیقات کرے گی، الزام ثابت ہونے پر متعلق وزیریا انتظامی افسران کے خلاف کارروائی ہوگی۔
واضح رہے گزشتہ دنوں صوبائی وزیر شکیل خان نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی تھی، شکیل خان نے بانی پی ٹی آئی کو مختلف محکموں میں بدعنوانی کی شکایت کی تھی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پی ٹی آئی کی خام خیال ہے کہ ستمبر، نومبر کے بعد حکومت میں آ جائیں گے: خواجہ آصفبانی پی ٹی آئی سے متعلق بیان پر قائم ہوں کہ انہوں نے پاؤں پکڑنے ہی پکڑنے ہی: وزیر دفاع کی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو
مزید پڑھ »
اسد قیصر نے بانی پی ٹی آئی سے متعلق خبر کی تردید کر دیجو میڈیا میں آیا ہے بانی پی ٹی آئی نے وہ نہیں کہا ہے، بہرحال ہم اس بات کی تردید کر رہے ہیں: اسد قیصر
مزید پڑھ »
آج کے فیصلے کے 15 دن بعد پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک بنے گا: واوڈا کا دعویٰپی ٹی آئی مزید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگی، فیصلے سے پی ٹی آئی کی مشکلات بڑھیں گی اور بانی پی ٹی آئی جیل میں ہی رہیں گے: سابق وفاقی وزیر
مزید پڑھ »
پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کرلیامیڈیا اورپولنگ ایجنٹس کو فارم 45 بروقت نہیں دیاگیا، پی ٹی آئی کوانتخابی مہم چلانےکی بھی اجازت نہیں دی گئی: پی ٹی آئی کی شکایت
مزید پڑھ »
’شوکاز کا اطمینان بخش جواب نہیں دیا‘، پی ٹی آئی نے شیر افضل کی بنیادی رکنیت معطل کردیآپ نے بانی پی ٹی آئی کی تمام ہدایات کو نظر انداز کیا، کسی سے بھی ملاقات کرنے یا نہ کرنے سے متعلق پارٹی گائیڈ لائنزکونظراندازکیا: نوٹس کا متن
مزید پڑھ »
9 مئی تفتیش؛ عمران خان کا پولی گرافک سمیت 3 ٹیسٹ کرانے سے انکاربانی چیئرمین پی ٹی آئی نے 15 منٹ تک پولیس کے سوالات کے جوابات دیے
مزید پڑھ »