پختونخوا حکومت کی بی آر ٹی منصوبے پر تعمیراتی کام جاری رکھنے کی ہدایت
پشاور: خیبر پختونخوا محکمہ بحالی و آبادکاری نے پشاور میں بی آر ٹی منصوبے پر تعمیراتی کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔ ٹرانسپورٹ، پی ڈی اے اور محکمہ بلدیات کو مراسلہ ارسال کر دیا۔
سیکرٹری ٹرانسپورٹ، سیکرٹری بلدیات، ڈی جی پی ڈی اے کو ارسال کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ریپیڈ بس ٹرانزٹ منصوبہ عوامی فلاح کا منصوبہ ہے، بی آر ٹی کا کام روکنا عوامی مفاد میں نہیں۔ مراسلہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ بی آر ٹی منصوبے پر دوبارہ کام کا آغاز کیا جائے جبکہ کام کے دوران کورونا سے بچاؤ کی تدابیر اپنائی جائیں، صوبے میں لاک ڈاؤن اور سرکاری تعطیلات کے باعث تعمیراتی کام رک گیا تھا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
مہوش حیات کی بی جے پی رہنما پر سخت تنقیدکراچی : تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے بی جے پی رہنما سبرامنین سوامی کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'بھارت میں جو ہورہا ہے اس پر دنیا نے اپنی آنکھیں کیوں بند کررکھی ہیں؟
مزید پڑھ »
بھارت بی جے پی رہنما کی اوچھی حرکتیں، سوشل میڈیا پر کڑی تنقیدبھارت : بی جے پی رہنما کی اوچھی حرکتیں، سوشل میڈیا پر کڑی تنقید ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »