پشاور: ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 87 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے ARYNewsUrdu COVID19
تفصیلات کے مطابق پشاور میں صوبائی حکومت نے کرونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں مزید تیز کردی ہیں، کارروائیوں کی تفصیلی رپورٹ پی ایم آر یو چیف سیکریٹری کو ارسال کردی گئی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر 41 ہزار 563 یونٹس اور کاروباری مراکز کو وارننگ دی گئی، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 3 ہزار 219 یونٹس سیل کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق 36 ہزار 86 افراد اور یونٹس پر 87 لاکھ 78 ہزار 980 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ صوبے کے چیف سیکریٹری کا کہنا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری رہیں گی۔
خیال رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں ہولناک اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 83 اموات ہوئیں جس کے بعد اموات کی تعداد 2 ہزار 255 ہوچکی ہے۔ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 5 ہزار 385 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 1 لاکھ 13 ہزار 702 ہوگئی ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اوقاف کی متنازع زمین کی رہائشی پلاٹوں کے طور پر فروخت کی تیاری - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
اوقاف کی متنازع زمین کی رہائشی پلاٹوں کے طور پر فروخت کی تیاری - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
FIA کی سنھتیا رچی پر مقدمے کی درخواست خارج کرنے کی استدعااسلام آباد کی عدالت میں امریکی شہری سنھتیا رچی کے خلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست پر سماعت ہوئی جس کے دوران وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے عدالت سے سنتھیا رچی کے خلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست خارج کرنے کی استدعا کر دی۔
مزید پڑھ »
ٹوئٹر اکاؤنٹس کی تصدیق کےلیے ’’بلیوٹک فیچر‘‘ کی بحالی پر غور - ایکسپریس اردوٹوئٹر نے اہم شخصیات کے جعلی اکاؤنٹس کے تدارک کےلیے اکاؤنٹ ویری فکیشن سروس شروع کی تھی جسے معطل کردیا گیا تھا
مزید پڑھ »
لاک ڈاؤن میں مستحقین کی مدد، اعصام الحق کی مہم میں معین علی کی بھی انٹریلاہور: (دنیا نیوز) لاک ڈاؤن میں مستحقین کی مالی معاونت کے لئے ٹینس سٹار اعصام الحق کی مہم میں انگلش آل راؤنڈر معین علی نے ملتان سلطان کی دستخط شدہ شرٹ عطیہ کردی۔
مزید پڑھ »