تہکال پولیس اسٹیشن کے عہدیدار نے منظور پشتین کی گرفتاری کی تصدیق کی اور بتایا انہیں ڈی آئی خان منتقل کیا جارہا ہے۔ مزید پڑھیں: DawnNews Pakistan Peshawar KPK Police ManzoorPashteen
خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے شاہین ٹاؤن سے پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس عہدیدار کا کہنا تھا کہ پی ٹی ایم سربراہ کو ڈیرہ اسمٰعیل خان منتقل کیا جائے گا جہاں ان کے خلاف ایف آئی آر درج ہے۔پولیس کے مطابق 18 جنوری کو ڈیرہ اسمٰعیل خان میں سٹی پولیس تھانے میں پی ٹی ایم کے سربراہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔دوسری جانب پی ٹی ایم کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی محسن ڈاوڑ نے ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں کہا کہ 'یہ پرامن اور جمہوری طریقے میں اپنے حقوق مانگے کے لیے ہماری سزا ہے، منظور پشتین کی گرفتاری سے ہمارے عزم کو تقویت ملے گی، ہم منظور پشتین کی فوری رہائی کا مطالبہ...
واضح رہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ ایسا اتحاد ہے جو سابق قبائلی علاقوں سے بارودی سرنگوں کے خاتمے کے مطالبے کے علاوہ ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیوں اور غیر قانونی گرفتاریوں کے خاتمے پر زور دیتا ہے اور ایسا کرنے والوں کے خلاف ایک سچے اور مفاہمتی فریم ورک کے تحت ان کے محاسبے کا مطالبہ کرتا ہے۔ تاہم پی ٹی ایم کے رہنما خاص طور پر اس کے قومی اسمبلی کے اراکین بغیر کسی عمل کے انتظامیہ کی جانب سے حراست میں لیے گئے افراد کی رہائی کے لیے فوج کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں، تاہم پاک فوج کا کہنا کہ یہ پارٹی ملک دشمن ایجنڈے پر کام کر رہی اور ریاست کے دشمنوں کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
جج کی مبینہ زیادتی کی شکار خاتون کو پولیس نے تحویل میں لے لیاجج کی مبینہ زیادتی کی شکار خاتون کو پولیس نے تحویل میں لے لیا ويڈيو: DailyJang
مزید پڑھ »
پولیس نے ‘شیطان’ کو گرفتار کرلیاریاض : سعودی شہری خود ساختہ ابلیس بننے کے جرم میں گرفتار، سوشل میڈیا صارفین نے سزا سے متعلق سوالات اٹھا دئیے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی پولیس نے ایک شہری کو گزشتہ روز گرفتار کیا تھا جس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹک ٹاک پر ایک ویڈ
مزید پڑھ »
پشاور کے شہریوں نے وزیراعظم عمران خان کا علامتی جنازہ پڑھا دیالاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )گزشتہ روز پاکستانی تاریخ میں اب تک سب سے زیادہ مشہور ہونے
مزید پڑھ »
وہ ملک جہاں مسلمان خواتین کیلئے حجاب کو پولیس یونیفارم کا حصہ بنادیا گیاگلاسگو(ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانوی علاقے سکاٹ لینڈ کی پولیس فورس نے مسلم خواتین کیلئے
مزید پڑھ »
بزرگ کو گود میں اٹھا کر سڑک پار کرانے والے پولیس اہلکار کی ویڈیو وائرلبیجنگ: سوشل میڈیا پر انسانی ہمدردی سے متعلق ایسے دلکش واقعات کی ویڈیوز سامنے آتی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین اُن کی تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکتے اسی طرح کا واقعہ چین کے جنوبی شہر کی اہم شاہراہ پر پیش آیا۔دنیا میں ایسے انسانیت پسند لوگ موجود ہیں جن کی ا
مزید پڑھ »
وزیر آباد: انڈونیشیا سے گرفتار کر کے لایا گیا ملزم لقمان مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکوزیر آباد: (دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے وزیر آباد میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک روز قبل انڈونیشیا سے گرفتار کر کے لایا گیا ملزم لقمان عرف ہلاکو خان مارا گیا۔
مزید پڑھ »