پنجاب میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی ریٹیل قیمت 860 روپے، ایکس مل قیمت 837 روپے مقرر
پنجاب میں آٹا بحران ٹل گیا رات گئے فلورملز اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے نتیجے میں حکومت نے گندم اجرا پالیسی میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا۔
چیئرمین فلورملز عاصم رضا نے کہا ہے کہ پنجاب میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی ریٹیل قیمت 860 روپے ہوگی، جبکہ ایکس مل قیمت 837 روپے ہوگی۔ فلورملز کو آبادی کی بنیاد پر کوٹہ ملے گا اور کم ازکم کوٹہ 13 بوری ہوگا۔ محکمہ خوراک کے مطابق سرکاری گندم سے 65 فیصد آٹا، 13 فیصد چوکر اور 22 فیصد میدہ تیار ہوگا۔ سینئر وزیر علیم خان کا کہنا ہے کہ فلورملز ایسوسی ایشن کے چند تحفظات جائز ہیں جنہیں تسلیم کیا گیا، عوام کیلئے ارزاں نرخوں پر آٹے کی وافر دستیابی یقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا تھا جس میں آٹے اور گندم کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 850 روپے مقرر کی گئی تھی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کراچی میں کے الیکٹر ک کے مقابلے میں دوسری کمپنی لائی جائے: پی ٹی آئیپاکستان تحریک انصاف کراچی کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ شہر قائد میں بجلی کی تقسیم کار کمپنی کے الیکٹرک کی ظالمانہ اجارہ داری ختم کرنے کے لیے اس کے مقابلے میں دوسری کمپنی لائی جائے۔
مزید پڑھ »
جون میں اموات: لاہور، کراچی میں گذشتہ سال کے مقابلے میں اس سال واضح اضافہبی بی سی کو ملنے والے نئے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے دو بڑے شہروں، لاہور اور کراچی میں گذشتہ برس جون کے مقابلے میں رواں برس جون میں کہیں زیادہ اموات ہوئی ہیں۔
مزید پڑھ »
پنجاب میں آٹا مہنگا ہونے کے اثرا خیبرپختونخوا تک پہنچ گئےپشاور میں سپر فائن آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 1100 روپے سے بڑھ کر 1170 روپے ہوگئی ہے۔
مزید پڑھ »
پنجاب میں مویشی منڈیاں لگانے کے لیے قواعد و ضوابط جاری - ایکسپریس اردومنڈیاں شہر سے کم از کم دو کلومیٹر دور لگائی جائیں گی، خریداری کے لیے آنے والوں پر ماسک پہننا لازم ہوگا
مزید پڑھ »
پنجاب میں آندھی اور بارش کے ساتھ مون سون کا آغاز ہوگیاپنجاب میں آندھی اور بارش کے ساتھ مون سون کا آغاز ہوگیا Read News Punjab Moonsoon RainSystem rain
مزید پڑھ »
روزنامہ دنیا :- پاکستان:-جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ:الیکشن میں نئے صوبے کے وعدے ہونگے
مزید پڑھ »