پنجاب کا بجٹ کب پیش کیا جائے گا؟ ARYNewsUrdu
لاہور: پنجاب کا بجٹ 15 جون کو پیش کیا جائے گا، صوبائی بجٹ کا حجم 2220ارب روپے سے زائد رکھنے کی تجویز کی گئی ہے، جبکہ جاری اخراجات کے لیے 1780ارب روپے مختص کی جاسکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کا بجٹ ٹیکس فری بجٹ ہوگا، بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حجم 337 ارب اور زرعی انکم ٹیکس میں اضافے کی تجویز کی گئی ہے، بجٹ کی تیاری میں شعبہ صحت اور تعلیم ترجیحات میں شامل ہیں۔ پرائمری ہیلتھ کے لیے 125 ارب دینے اور اسپیشلائز ڈہیلتھ کو 7فیصد اضافے سے 130ارب دینے کی تجویز ہے۔ اسی طرح اسکول ایجوکیشن کے لیے 323ارب مختص کرنے، پولیس کو 17فیصد اضافے سے 132 ارب دینے اور کرونا کے خلاف خدمات پر ہیلتھ پروفیشنلز کے لیے 10 ارب الاؤنس کی تجویز کی گئی ہے۔ذرایع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ کرنے، ہیلتھ پروفیشنلز کی8519اسامیوں پر بھرتیاں جبکہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے لیے 30ارب کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
پنجاب بجٹ میں 15ارب کا ٹیکس ریلیف پیکج دینےکی بھی تجویز کی گئی ہے۔ بجٹ ابتدائی منظوری کے لیے کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا، کابینہ اجلاس کی منظوری کے بعد بجٹ اسمبلی میں پیش ہوگا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پنجاب اسمبلی کے نئے مالی سال کے بجٹ اجلاس کا ایجنڈا جاریلاہور:پنجاب اسمبلی کے نئے مالی سال 2020-21 کے بجٹ اجلاس کا ایجنڈے جاری کر دیا گیا۔پنجاب اسمبلی کے نئے مالی سال 2020-21 کے بجٹ اجلاس کے لیے جاری کردہ ایجنڈے کے
مزید پڑھ »
پنجاب کا بجٹ کل پیش ہو گا، تنخواہیں اور پنشن نہیں بڑھیں گی - ایکسپریس اردوپنجاب کے آئندہ مالی سال کیلیے بجٹ کا حجم 22 کھرب 40 ارب روپے ہو گا۔
مزید پڑھ »
پنجاب کا بجٹ اجلاس اسمبلی کی بجائے کس جگہ ہوگا؟ حیران کن فیصلہلاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ نے ملاقات کی۔ملاقات میں پنجاب اسمبلی کے بجٹ سیشن کو
مزید پڑھ »
حکومت پاکستان کا بین الاقوامی فضائی آپریشن کی مکمل بحالی کا فیصلہ مگر کب سے ؟ خبرآگئیکراچی (ویب ڈیسک) حکومت نے 15 جون سے بین الاقوامی فضائی آپریشن کی مکمل بحالی کا فیصلہ کیا ہے تاہم اس کے بارے میں حتمی اعلان قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں صوبوں
مزید پڑھ »
مالی سال 2020-21ء کا وفاقی بجٹ پیش،حکومت کا نیا ٹیکس عائد نہ کرنےکا اعلاناسلام آباد: (دنیا نیوز) تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کے بغیر تین ہزار چار سو سینتیس ارب خسارے کا بجٹ پیش، وفاقی میزانیے کا حجم سات ہزار دو سو چورانوے ارب، کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا۔
مزید پڑھ »
بجٹؔ پھر ؔپڑھ صداقت ؔکا ، صداقت ؔکا…!بجٹؔ پھر ؔپڑھ صداقت ؔکا ، صداقت ؔکا…! سبق ؔپھر پڑھ صداقت ؔکا ، عدالت ؔکا ، شجاعت ؔکا! لِیا جائے گا تجھ سے کام دُنیا کی امامت ؔکا! AsarChauhan AllamaIqbal
مزید پڑھ »