پنجاب میں کرونا وائرس کے مزید 4 مریض جاں بحق ARYNewsUrdu COVID19
تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے 109 نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد صوبے میں کرونا مریضوں کی تعداد 94 ہزار 586 ہوگئی۔
ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ لاہور میں 55، گوجرانوالہ میں 13، گجرات میں 6 اور راولپنڈی میں 5 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ اور ملتان میں 4، 4، نارروال، جہلم، اور رحیم یار خان میں 3، 3، فیصل آباد اور میانوالی میں 2، 2، جبکہ چکوال، حافظ آباد، منڈی بہاؤ الدین، خانیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، سرگودھا، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان میں 1، 1 کیس رپورٹ ہوا۔
پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس سے مزید 4 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد صوبے میں کرونا وائرس سے ہونے والی مجموعی اموات 2 ہزار 174 ہوچکی ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک 7 لاکھ 88 ہزار 860 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، صوبے میں کرونا وائرس سے صحتیاب افراد کی تعداد 86 ہزار 289 ہوچکی ہے۔خیال رہے کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 531 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 85 ہزار 191 ہوچکی ہے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں کرونا وائرس کے 15 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 112 ہوگئی...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
24 گھنٹوں میں ملک میں کرونا کے 15 مریض جاں بحقگزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس انفیکشن سے مزید 15 مریض جاں بحق ہو گئے ہیں مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu COVID19
مزید پڑھ »
کے پی کے میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی - ایکسپریس اردوپانچ ماہ میں پہلی مرتبہ صوبے میں وبا سے اموات کی شرح صفر ہوگئی ہے، محکمہ صحت
مزید پڑھ »
کرونا وائرس: بھارت میں ایک دن میں ریکارڈ 64 ہزار سے زائد کیسز رپورٹبھارت میں کرونا وائرس کے ایک دن میں ریکارڈ 64 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوگئے، وائرس سے اب تک 43 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھ »
کرونا وائرس سے سنبھلنے کے بعد پختونخواہ میں پہلی انسداد پولیو مہمخیبر پختونخواہ میں کرونا وائرس سے سنبھلنے کے بعد پہلی انسداد پولیو مہم کا آغاز 13 اگست سے کیا جائے گا، 45 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
مزید پڑھ »
پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کا ایک مریض جاں بحقلاہور: پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 117نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ایک مریض وبائی مرض سے انتقال کرگیا۔
مزید پڑھ »
ملک بھر میں کرونا وائرس کے 500 سے زائد نئے کیسز رپورٹملک بھر میں کورونا وائرس کے 500 سے زائد نئے کیسز سامنے آگئے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے 15 مریض جاں بحق ہوئے۔ مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu COVID19
مزید پڑھ »