لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے مختلف شہروں میں آلودگی کا باعث بننے والے اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر صرف زگ زیگ ٹیکنالوجی والے بھٹوں کو کام کرنے اجازت ہوگی ۔اینٹوں کے بھٹے سموگ، پھیپھڑوں اور سانس کی بیماریاں پیدا کرنے کا سبب بن رہے ہیں ۔ماحولیاتی تحفظ کے ادارے (ای پی اے) کی ٹیموں نے...
پنجاب کے مختلف شہروں میں آلودگی کا باعث بننے والے اینٹوں کے ...ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر پنجاب میں گرینڈ آپریشن شروعApr 29, 2024 | 03:48 PM
لاہور پنجاب کے مختلف شہروں میں آلودگی کا باعث بننے والے اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر صرف زگ زیگ ٹیکنالوجی والے بھٹوں کو کام کرنے اجازت ہوگی ۔اینٹوں کے بھٹے سموگ، پھیپھڑوں اور سانس کی بیماریاں پیدا کرنے کا سبب بن رہے ہیں ۔ماحولیاتی تحفظ کے ادارے کی ٹیموں نے بھٹوں پر چھاپے مارے اور بھٹے سیل کر دئیے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزیوں پر صوبہ پنجاب میں گرینڈ آپریشن کا آج سے آغاز کیا گیا ہے۔حکام ای پی اے کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی پالیسی ہے کہ صرف زگ زیگ والے بھٹوں کو کام کرنے کی اجازت ہوگی، اگلے مرحلے میں صنعتوں میں دھوئیں اور زہریلے مواد کے اخراج کے معائینہ کا عمل شروع کریں گے۔بھٹہ مالکان کو زگ زیگ جدید طریقہ کار اختیار کرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔
سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ 705 بھٹوں کو محکماتی نوٹس کا اجراء کر دیا گیا ہے، خلاف ورزی پر 2 کروڑ 13 لاکھ روپے کا بھاری جرمانہ بھی عائد کیا گیا اور 169 بھٹہ جات کے خلاف محکمہ پولیس سے ایف آئی ار کے اندراج کے لیے بھی رجوع کیا گیا ہے۔شہریوں کو آلودگی سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور سموگ رولز 2023 کی خلاف ورزی سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
بلوچستان میں شدید بارشوں سے تباہی،8 افراد جاں بحق، گوادر کا کراچی سے رابطہ ...بلوچستان کے مختلف شہروں میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے جبکہ گودار اور مکران کا کراچی سے رابطہ منقطع ہو گیا.
مزید پڑھ »
پنجاب اور بلوچستان میں آسمانی بجلی گرنے سے کم از کم 22 ہلاکتیں، ’300 ملین واٹ‘ کے کرنٹ سے کیسے بچا جائے؟سنیچر کے روز بلوچستان اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے غیرمعمولی واقعات میں کم از کم 22 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
مزید پڑھ »
طوفانی بارشوں نے خیبرپختونخوا میں قہر ڈھادیا ، 21 افراد جاں بحقپشاور : خیبرپختونخوا میں 4 روز کے دوران بارشوں کے باعث مختلف حادثات کے نتیجے میں 21افرادجاں بحق اور 32افرادزخمی ہوگئے۔
مزید پڑھ »
لاہور سمیت پنجاب میں گندم کی خریداری شروع نہ ہو سکی، کسان پریشانلاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گندم خریداری کا عمل شروع نہ ہو سکا جس کے باعث کسان پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق باردانہ کی عدام فراہمی کے باعث لاہور سمیت پنجاب میں گندم کی خریداری شروع نہ ہو سکی، باردانہ ایپ کا سٹیٹس بھی ان ایکٹو ہے جبکہ حکومت پنجاب اور محکمہ خوراک نے چپ سادھ رکھی ہے۔ دوسری جانب اگلے 5 روز میں طوفانی بارشوں کے امکان...
مزید پڑھ »
آئی پی ایل میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی ریکارڈ بن گیاجنوبی افریقا نے گزشتہ برس ویسٹ انڈیز کے خلاف 259 کا ہدف حاصل کیا تھا جبکہ 2023 میں ہی مڈل سیکس نے سرے کے خلاف 253 کا ہدف چیز کرلیا تھا۔
مزید پڑھ »
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو کلین چٹ دیدیپنجاب حکومت نے ٹی ایل پی مارچ کو لاہور میں روکنے کے بجائے اسلام آباد جانے کی اجازت دی، حکومت پنجاب غافل اور کمزور رہی جس کے باعث خون خرابہ ہوا: رپورٹ
مزید پڑھ »