پنجاب میں زیر زمین پانی کے درست ڈیٹا کے حصول کے لیے فریم ورک کی تشکیل arynewsurdu
لاہور: صوبہ پنجاب میں زیر زمین پانی سے متعلق ڈیٹا اور معلومات کی عدم دستیابی زرعی پیداوار میں کمی کا سبب بن رہی ہے جس کے حوالے سے ماہرین نے خدشات کا اظہار کیا ہے، زیر زمین پانی کے درست ڈیٹا کے حصول کے لیے مختلف منصوبوں پر بھی کام کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں پنجاب کے آبی وسائل کے حوالے سے مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، انٹرنیشنل واٹر مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے منعقدہ اس پروگرام میں سرکاری حکام، پالیسی سازوں اور تعلیمی اداروں کے ماہرین نے شرکت کی۔آبی وسائل کے ماہر ڈاکٹر محسن حفیظ کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس سندھ طاس معاہدے کے لیے سطح پر موجود پانی کی معلومات ہیں لیکن زیر زمین پانی کا ڈیٹا دستیاب نہیں ہے، معلومات کی عدم دستیابی زیر زمین پانی کو منظم کرنے میں رکاوٹ بن رہی...
انہوں نے کہا کہ نیشنل واٹر اکاؤنٹنگ فریم ورک کی تشکیل سے حکومت کو بھی آبی وسائل کے بارے میں حتمی معلومات موصول ہوں گی جس سے فیصلہ سازی کا عمل آسان ہوگا۔اس منصوبے کے تحت صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں چکوال، رحیم یار خان اور شیخوپورہ میں ایڈی کوورینس فلکس ٹاورز کی تنصیب بھی کی جائے گی جس سے زراعت میں پانی کے استعمال اور کاربن اخراج سے متعلق ڈیٹا حاصل ہوگا۔
ڈاکٹر مقصود احمد نے کہا کہ اگر ایک کسان زراعت میں پانی کے استعمال کا حساب کتاب نہیں کر رہا تو وہ زرعی پیداوار میں اضافہ نہیں کرسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے ایک نئے منصوبے کے تحت پنجاب بھر کے 72 واٹر کورسز کو واٹر اکاؤنٹنگ اور بجٹنگ کے لیے منتخب کیا گیا ہے جہاں تمام کسانوں کو تکنیکی مدد فراہم کی جائے گی تاکہ وہ اپنے فارمز میں موجود آبی وسائل کو درست طور پر استعمال کرسکیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
بائپر جوائے: کراچی کے ساحلی علاقوں میں سمندر کے پانی کی سطح میں اضافہکراچی: (دنیا نیوز) ممکنہ سمندری طوفان بائپر جوائے کے پیش نظر کراچی کے ساحلی علاقوں میں سمندر کے پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا۔
مزید پڑھ »
صدرمملکت کا چائلڈ لیبرکے حوالے سے عالمی دن پر پیغامصدرمملکت کا چائلڈ لیبرکے حوالے سے عالمی دن پر پیغام مزید تفصیلات ⬇️ ChildLabourDay Children ChildLabour Pakistan PresidentofPakistan ArifAlvi ChildCare PresOfPakistan ArifAlvi
مزید پڑھ »
سعودی ڈاکٹرز نے حج کے لیے آئے عراقی شہری کی جان بچا لیسعودی عرب میں حج کرنے کے لیے آنے والے عراقی شہری کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی جس کے بعد سعودی ڈاکٹرز نے ان کا علاج کر کے ان کی جان بچائی۔
مزید پڑھ »
طوفان بپر جوائے: کیٹی بندر پر پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے لگی، کھارو چھان کے کئی دیہات زیرِ آب آگئے، بدین کے ساحلی علاقوں میں پانی ماہی گیروں کی بستی کے قریب پہنچ گیا۔
مزید پڑھ »