لاہور: پنجاب حکومت نے ایس او پیز کے تحت این سی او سی کو 9 مختلف سیکٹر کھولنے کی سفارشات کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر انسداد کورونا کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کورونا
وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے مختلف اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ پنجاب حکومت نے شادی ہالز، ریسٹورنٹس، ٹورسٹ ریزارٹس، سینما، کلب، پارکس کھولنے کی سفارش کی ہے۔ اجلاس میں بزنس سنٹرز بھی ایس او پیز کے تحت کھولنے کی سفارش کی گئی ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حتمی فیصلہ این سی او سی کے اجلاس میں ہوگا۔
خیال رہے پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار 461 ہوگئی۔ مہلک وائرس نے 15 افراد کی جان لے لی، جس کے بعد اموات کی تعداد 5 ہزار 999 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 432 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 93 ہزار 336، سندھ میں ایک لاکھ 21 ہزار 705، خیبر پختونخوا میں 34 ہزار 253، بلوچستان میں 11 ہزار 777، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 198، اسلام آباد میں 15 ہزار 95 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 97 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 20 لاکھ 31 ہزار 955 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 ہزار 690 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 49 ہزار 397 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 146 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 5 ہزار 999 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 153، سندھ میں 2 ہزار 226، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 208، اسلام آباد میں 167، بلوچستان میں 136، گلگت بلتستان میں 55 اور آزاد کشمیر میں 54 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی عید صفائی آپریشن آج شام تک مکمل کرنے کی ہدایت - Aaj.tv
مزید پڑھ »
سندھ حکومت کا قیدیوں کی سزا میں 90 روز کی کمی کا اعلان - ایکسپریس اردواس کا اطلاق ملک دشمنی، غداری، قتل، دہشت گردی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث افراد پر نہیں ہوگا
مزید پڑھ »
عثمان بزدار کی پولیس کے شہدا کی یادگار پر حاضری، پھولوں کی چادر چڑھائی
مزید پڑھ »
نئے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن میں آئی سی سی کے کورونا قوانین لاگو کرنے کا فیصلہنئے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن میں آئی سی سی کے کورونا قوانین لاگو کرنے کا فیصلہ NewDomesticSeason ICC CoronaLaws Implementation Decision TheRealPCB TheRealPCBMedia
مزید پڑھ »
کووِڈ-19 کے مریض صرف 10 روزتک گوشہ نشینی اختیار کریں : سی ڈی سیکووِڈ-19 کے مریض صرف 10 روزتک گوشہ نشینی اختیار کریں : سی ڈی سی COVID19 Patients 10Days SelfIsolation Quarantine CDC CoronaVirus Symptoms InfectiousDisease
مزید پڑھ »
منگل کو بالائی خیبرپختونخوا، پنجاب اور سندھ میں بارش کی پیشگوئی - Pakistan - Aaj.tv
مزید پڑھ »