پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہے ہیں، ظفر مرزا مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu
اسلام آباد: معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پولیو پروگرام ایک بار پھر درست سمت اختیار کرچکا ہے، کامیاب نتائج پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کے سلسلے میں پہلا قدم ہے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ حالیہ مہم کے دوران دو لاکھ 65 ہزار فرنٹ لائن ورکرز نے حصہ لیا، پولیو مہم میں 43.9 ملین بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے گئے، پولیو مہم کا ہدف 39.6 بچوں تک رسائی تھی۔
معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ کراچی، پشاور،خیبر، کوئٹہ ، پشین، قلعہ عبداللہ پولیو وائرس کا گڑھ ہے، ان علاقوں میں پولیو مہم میں ایک دن کا اضافہ کیا گیا تھا، پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے ہنگامی بنیادوں پراقدامات اٹھا رہے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ حالیہ مہم میں 99 فیصد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف حاصل کیا گیا۔
ظفرمرزا کا کہنا تھا کہ موذی مرض کے خاتمے کے لیے تمام مکتبہ فکر اپنا کردار ادا کریں، ہمیں پولیو وائرس کے خاتمے میں مشکلات کا سامنا ہے، عالمی برادری پولیو کے خاتمے کے لیے تعاون کر رہی ہے، مشترکہ کوششوں سے پاکستان کو پولیو فری ملک بنا ئیں گے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
زمین کے مقناطیسی قطب شمالی نے دنیا بھر کے سائنسدانوں کے ذہنوں کو گھما دیئےزمین کے مقناطیسی قطب شمالی نے دنیا بھر کے سائنسدانوں کے ذہنوں کو گھما دیئے Earth Magnetic NorthPole Scientists Minds
مزید پڑھ »
چین کا سیکس ورکرز پر جبری مشقت کے خاتمے کا اعلانچین نے قحبہ گری سے متعلق بنائے گئے سزا کے ایسے نظام کے خاتمے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت پولیس کو سیکس ورکرز اور ان کے گاہکوں کو دو برس تک نام نہاد تربیتی مراکز میں قید میں رکھنے کی اجازت ہوتی تھی۔
مزید پڑھ »
سندھ اور خیبرپختونخوا میں پولیو کے مزید 4 کیسز سامنے آگئے - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
قائداعظم ٹرافی کے فائنل کا پہلا روز سینٹرل پنجاب کے نامناردرن کی ٹیم کتنے رنز پر آؤٹ ہوئی اور سینٹرل نے کتنے رنز اسکور کرلئے؟ یہاں جانیئے: AajNews AajUpdates QeA19 CPvNOR
مزید پڑھ »
گزشتہ حکومتوں کے 10 ارب ڈالر کے قرضے واپس کیے گئے : مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخگزشتہ حکومتوں کے 10 ارب ڈالر کے قرضے واپس کیے گئے : مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ a_hafeezshaikh pid_gov MoIB_Official Loans Returned PreviousGovernments
مزید پڑھ »