لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 دہشتگرد ہلاک ہو گئے جو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث چار دہشتگرد ہلاک ہوگئے جس کے بارے میں سی ٹی ڈی ترجمان کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔
ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی گرفتار دہشتگردوں کو اسلحہ برآمدگی کے لیے کرول جنگل لے کر گئی تھی جہاں دہشتگرد فیضان بٹ کی نشاندہی پر جنگل میں سے 2 پستول، ہینڈگرنیڈ برآمد کیے۔اسلحہ برآمدگی کے دوران دہشتگردوں کے پانچ سے 6 ساتھیوں نے حملہ کر دیا اور براہ راست فائرنگ کی جس کے جواب میں سی ڈی ٹی ٹیم نے بھی جوابی فائرنگ کی۔
سی ٹی ڈی کے مطابق حملے کے دوران چار دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے، فائرنگ کرنے والے تین حملہ آور فرار ہوئے جب کہ دو کلاشنکوف اور پستول برآمد کیا گیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک دہشتگرد فیضان کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا جب کہ اس کے ساتھ ہلاک ہونے والے تینوں دہشتگردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔پی آئی اے کی پرواز میں جلنے کی بو آنے پر ایمرجنسی نافذشکارپور سے والد سمیت اغوا ہونے والے پولیس اہلکار کی ویڈیو سامنے آگئیفلسطینیوں کے حق میں مارچ، جماعت اسلامی کی قیادت و دیگر کیخلاف مقدمہ درج
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ، مرکزی ملزم کا بھائی گرفتارلاہو (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی دارالحکومت میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جس کا تعلق خراسانی گروپ سے ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں پولیس اور سیکیورٹی اداروں کو اہم کامیابی مل گئی۔ ذرائع کے مطابق پولیس افسران اور اہلکاروں کو ٹارگٹ کرنے والے ایک ملزم کو پولیس...
مزید پڑھ »
خیبر میں فورسز کی فائرنگ سے ہلاک دہشتگرد عظمت سے متعلق تفصیلات جاریہلاک دہشتگرد نے جمرود سے مدرسوں کے 4 طالب علموں کو اغوا کیا تھا اور انہیں کالعدم تنظیم میں شامل ہونے کی ترغیب دی تھی: پولیس
مزید پڑھ »
لاہور میں پولیس سب انسپکٹر اور اہلکاروں کے ٹارگٹ کلنگ کیس میں اہم پیشرفت، ...لاہور (ویب ڈیسک) صوبائی دارلحکومت میں میں پولیس سب انسپکٹر اور اہلکاروں کے ٹارگٹ کلنگ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ کانسٹیبل علی اور سب انسپکٹر رانا ارشد پر فائرنگ کرنے والا شخص ایک ہی ہے، ایک ہی ملزم نے دونوں کو گھات لگا کر مارا۔ آج نیوز کے پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آور پستول بیگ میں رکھ کر لاتا ہے، ملزم...
مزید پڑھ »
لاہور؛ بھارتی دہشتگرد سربجیت سنگھ کے قتل کے ملزم کی ٹارگٹ کلنگدو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے عامر عرف تانبا کے گھر میں گھس کر ان پر فائرنگ کردی
مزید پڑھ »
جھنگی پولیس پوسٹ پر دہشتگرد حملہ ناکام بنانے والے اہلکاروں کیلئے انعام کا اعلانوزیراعلیٰ پنجاب کی تونسہ کے قریب جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملے کی مذمت، دہشتگرد حملہ ناکام بنانے پر پولیس کے جوانوں کو خراج تحسین
مزید پڑھ »
کراچی: لانڈھی مانسہرہ کالونی میں دہشت گردوں کے حملے کے بعد تباہی، ویڈیو سامنے آگئیکراچی :لانڈھی مانسہرہ کالونی میں دہشت گردوں کے حملے کے بعد تباہی کی ویڈیو سامنے آگئی، اہلکاروں نے مقابلے کے بعد ایک دہشتگرد کو ہلاک کیا تھا۔
مزید پڑھ »