پولیس اہلکار پر کھانسنے والی برطانوی خاتون مشکل میں پھنس گئی ARYNewsUrdu
نمائندہ اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے اور مقامی و غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کےلی حکومت کی جانب سے مزید سخت اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
برطانوی حکومت نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں اور کرونا وائرس کو مذاق سمجھنے والوں کے خلاف قانون کا گھیرا تنگ کرنا شروع کردیا ہے، عدالت نے پولیس اہلکار پر کھانسنے والی خاتون کو جیل کی ہوا کھلا دی۔ واقعہ نیوکاسل میں پیش آیا جہاں 39 سالہ خاتون نے گرفتاری کے دوران جان بوجھ کر پولیس اہلکار پر کھانسا، جس کی ویڈیوب ھی سوشل میڈیا پر جاری کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت نے واقعے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے سخت نوٹس لیا اور خاتون کو فوری سزا سناتے ہوئے چار ماہ کےلیے قید کی سزا سنا دی۔نیوکاسل پولیس نے واقعے کی فوٹیج بھی جاری کر دی، چیف کانسٹیبل کا کہنا تھا کہ ہم ایسے واقعات کو بہت سنجیدگی سے لے رہے ہیں، جو بھی ایسے واقعات میں ملوث پایا گیا اُس سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل عدالت نے پولیس اہلکاروں کے منہ پر تھوکنے والے شخص کو قید کی سزا سنائی تھی، عدالت نے شہریوں کو تنبیہ کی تھی کہ آئندہ بھی ایسا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور انہیں بھی جیل کی ہوا کھانی پڑے گی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
بھارت: دکان پر چھاپہ مارنے والی پولیس ٹیم کے ساتھ ہوئی انہونیبھارت: دکان پر چھاپہ مارنے والی پولیس ٹیم کے ساتھ ہوئی انہونی ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »
کراچی میں مبینہ طور پر کورونا سے مرنے والی خاتون سے وائرس اس کے پولیس اہلکار بیٹے میں منتقل ہو گیاکراچی (ویب ڈیسک) شہر قائد میں مبینہ طور پر کورونا سے مرنے والی خاتون سے وائرس اس کے پولیس اہلکار بیٹے میں منتقل ہو گیا۔ ایس ایس پی ملیر علی رضا کے مطابق
مزید پڑھ »
سیالکوٹ پولیس نے پتنگ بازی روکنے کے لئے جدید ڈرون کا استعمال شروع کردیا۔سیالکوٹ پولیس نے پتنگ بازی روکنے کے لئے جدید ڈرون کا استعمال شروع کردیا۔ Sialkot SialkotPolice DroneCamera KitFlying Crime Arrested Kits SP_Atif_Nazir GOPunjabPK OfficialDPRPP DpoSialkot UsmanAKBuzdar
مزید پڑھ »
کراچی: مبینہ ’را‘ ایجنٹ پولیس اہلکار کے جسمانی ریمانڈ کیلئے استدعاکراچی کی انسداد ِ دہشت گردی کی منتظم عدالت میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے لیے کام کرنے والے پولیس کے اے ایس آئی کو پیش کر دیا گیا۔
مزید پڑھ »
کراچی، ڈبل سواری پولیس اہلکاروں کی ویڈیو وائرلکراچی میں شارع فیصل پر ایک موٹر سائیکل پر 2 پولیس اہلکاروں کے سفر کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
مزید پڑھ »
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلیے کام کرنے والا کراچی پولیس کا افسر گرفتارکراچی (ویب ڈیسک) بھارت کی خفیہ ایجنسی را کے لیے کام کرنے والے کراچی پولیس کے افسرکو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایس آئی یو پولیس اور حساس ادارے
مزید پڑھ »