میری خواہش ہے آئینی ترمیم مولانا فضل الرحمان خود پیش کریں، چیئرمین پیپلز پارٹی
پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کا آئینی ترمیم پر 100 فیصد اتفاق ہوچکا، بلاولچیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کا آئینی ترمیم پر 100 فیصد اتفاق ہوچکا۔
فضل الرحمان سے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طویل مشاورتی عمل کے بعد آئین سازی کا عمل آگے بڑھتا جارہا ہے، جوڈیشل ریفارمز پر مولانا فضل الرحمان سے بات چیت ہوئی۔ کراچی میں ملاقات کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کا آئینی ترمیم پر 100 فیصد اتفاق ہوچکا ہے، آئینی ریفارمز پر دونوں جماعتیں متفق ہیں، میری خواہش ہے آئینی ترمیم مولانا فضل الرحمان خود پیش کریں، یہ ڈرافٹ جتنا پیپلزپارٹی کا ہے اتنا مولانا فضل الرحمان کا بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس طریقے سے مولانا چاہتے تھے اس طرح ڈرافٹ بنایا ہے، ن لیگ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کا ڈرافٹ پاس کیا ہے، جو ڈرافٹ ہمارا ہے وہ مولانا فضل الرحمان نے خود لکھا ہے، مولانا فضل الرحمان ہمارا بل لے کر آئیں، پارلیمان اور جمہوریت کو بچائیں۔ بلاول کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والوں کو اگر ہمارے ڈرافٹ پر تحفظات ہیں تو مولانا کے ڈرافٹ کو ہی تسلیم کرلیں، ہم سے جو ہوسکتا تھا ہم نے اب کرلیا، اب سب کچھ پی ٹی آئی پر ہے۔کیا اسرائیل فلسطینیوں سے بنو نضیر کی ذلت کا بدلہ لے رہا ہے؟کراچی؛ لیاری لی مارکیٹ کے قریب فلیٹ سے چار خواتین کی گلا کٹی لاشیں برآمدخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
26ویں آئینی ترمیم؛ قومی اسمبلی کا اجلاس 17اکتوبر کو طلب کرنیکا فیصلہمجوزہ آئینی ترمیم پر مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری کی اہم ملاقات آج ہوگی
مزید پڑھ »
26ویں آئینی ترمیم، جے یو آئی، ن لیگ اور پی پی عدالتی اصلاحات پر متفقجے یو آئی سربراہ کا اتفاق رائے کیلیے تحریک انصاف کے پاس جانے کا بھی اعلان، حکومت کی ترامیم کو پھر مسترد کردیا
مزید پڑھ »
مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان آئینی ترامیم پر اتفاقآئینی ترامیم سے متعلق پنجاب ہاؤس میں نواز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ملاقات ہوئی
مزید پڑھ »
ڈاکٹر ذاکر نائیک، بلاول اور مریم نوازڈاکٹر ذاکر نائیک اور 26ویں آئینی ترمیم کا آپس میں کوئی تعلق نہیں لیکن یہ دونوں...
مزید پڑھ »
آئینی ترامیم پر مشاورت؛ خصوصی کمیٹی کا اجلاس جاریجے یو آئی کی جانب سے اپنا آئینی ترمیمی مسودہ پیش کئے جانے کا امکان
مزید پڑھ »
پی پی اور جے یو آئی کا آئینی ترمیم کے مسودے پر اتفاق ہوگیا، فضل الرحمان اور بلاول کا اعلانبل کی بنیاد یہی اتفاق رائے بنے گا، امید کرتا ہوں تمام سیاسی جماعتیں اپنی سیاست کیلئے نہیں، ملک کے مفاد کیلئے اتفاق رائے کریں گی: بلاول بھٹو زرداری
مزید پڑھ »