صدر آصف علی زرداری نے سی پیک جیسے گیم چینجر منصوبے کا آغاز کیا۔
30 نومبر1967پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ایک ایسا دن جسے قوم کبھی بھلا نہیں سکتی۔ اس دن پاکستان کی سیاست نے ایک نئی کروٹ لی اور جمہور کی بالادستی کی منزل کا سفر شروع ہوا۔ اس تاریخ ساز دن کو پاکستان کے عظیم لیڈر شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کے حقوق کی جنگ لڑنے کا اعلان کیا اور لاہور میں ایک ایسی پارٹی کی بنیاد رکھی جس نے چند برسوں میں ملک کا سیاسی منظر نامہ بدل دیا۔
1971 میں سقوط ڈھاکہ کے بعد پاکستان کی معیشت بدحال اور عوام غم و غصے سے نڈھال تھے۔ ایسے میں ذوالفقار علی بھٹو نے نہ صرف قوم کا حوصلہ بلند کیا بلکہ انقلابی اقدامات کے ذریعے معیشت کو بھی مستحکم کردیا۔ شملہ معاہدے کے ذریعے وہ جنگی قیدیوں کو واپس لائے اور بھارت سے پاکستان کا مقبوضہ رقبہ واپس حاصل کیا۔ انھوں نے ملک کو 1973 کا متفقہ آئین دے کر ایک طرف بکھری ہوئی قوم کو یکجا کیا تو دوسری طرف 1974میں عالمی اسلامی سربراہی کانفرنس منعقد کرکے عالمی برادری میں پاکستان کا وقار بحال...
ضیاء الحق کے تاریک دور میں بھٹو خاندان اور پیپلزپارٹی کے کارکنوں پر جو مظالم کیے گئے ، وہ پاکستان کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے مگر ظلم و ستم کی یہ طویل سیاہ رات عوام کی آنکھوں سے وہ روشن خواب نہیں چھین سکی جس کی بنیاد پیپلزپارٹی کی قیادت نے رکھی تھی۔ شہید بے نظیر بھٹونے کئی مرتبہ جیل کی صعوبتیں برداشت کیں اور کئی سال جلاوطنی میں گزارے، لیکن ان کا عزم کبھی نہیں ٹوٹا۔ ان کی قیادت میں پیپلزپارٹی نے 1988میں ایک مرتبہ پھر اقتدار حاصل کیا اور بے نظیر بھٹو نے پاکستان کی پہلی خاتون وزیرِاعظم بن کر...
اپنی زندگی کو لاحق شدید خطرات اور دھمکیوں کے باوجود محترمہ بے نظیر بھٹو 18 اکتوبر 2007 کو وطن واپس آئیں۔ کراچی میں ان کا ویسا ہی تاریخی استقبال ہوا جیسا 10 اپریل 1986 کو لاہور میں ہوا تھا۔ لاکھوں لوگ اپنی محبوب قائد کو دیکھنے کے لیے جمع تھے۔ محترمہ کے قافلے پر خودکش حملہ ہوا، خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہیں مگر 180 کے قریب کارکن شہید ہوگئے۔ محترمہ بے نظیر بھٹو اس حملے کے باوجود چھپ کر نہیں بیٹھیں، نہ ملک سے فرار ہوئیں بلکہ آئین کی بحالی کی جنگ جاری رکھی اور 27 دسمبر 2007 کو ملک اور جمہوریت کے...
آج پیپلزپارٹی کی قیادت بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھوں میں ہے، انھوں نے اپنے شہید نانا اور والدین کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے جمہوریت، انسانی حقوق اور عوام کی فلاح کے لیے جدوجہد جاری رکھی ہے اور ملکی مسائل کے حل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ سندھ میں عوام کی خوشحالی اور فلاح کے لیے جاری سیکڑوں منصوبے بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کا نتیجہ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ابھیشیک بچن نے ایشوریا رائے کی بطور ماں قربانیوں کی تعریف کیمشہور بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن نے اپنی اہلیہ اور اداکارہ ایشوریا رائے کی بطور ماں کی قربانیوں اور ذمہ داریوں کی تعریف کی ہے۔
مزید پڑھ »
شاہ رخ خان کی جدوجہد کی داستان: کیسے یتیمی نے ان کی زندگی بدل دی2023 شاہ رخ خان کے لیے بے حد کامیاب رہا، جس میں پٹھان، جوان اور ڈنکی جیسی تین بلاک بسٹر فلمیں شامل تھیں
مزید پڑھ »
سپریم کورٹ بار کے غیرحتمی نتائج، عاصمہ جہانگیر گروپ کا صدارتی امیدوار کامیابہمیشہ آئین و قانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد کی، آئندہ بھی جدوجہد جاری رکھیں گے،کالے کوٹ کی عزت پر حرف نہیں آنے دیں گے: نو منتخب صدر رؤف عطا
مزید پڑھ »
پی ٹی آئی کے مذاکرات محسن نقوی سے اوپر کے لیول پر ہو رہے جو اہمیت رکھتے ہیں، رؤف حسن کا دعویٰبشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا سیاسی کردار نہیں، ایک خاتون اپنے شوہر اور بہنیں اپنے بھائی کے لیے جدوجہد کررہی ہیں: رہنما پی ٹی آئی
مزید پڑھ »
پاکستان غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے، وزیراعظمآزادی اور حق خودارادیت کیلیےفلسطینی عوام کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھیں گے، یوم یکجہتی فلسطین پرشہباز شریف کا پیغام
مزید پڑھ »
ڈونلڈ ٹرمپ کی حیران کن سیاسی واپسی کیسے ممکن ہوئی؟یقینی طور پر یہ امریکہ کی سیاسی تاریخ کی سب سے ڈرامائی داستان ہے۔
مزید پڑھ »