پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب کے رہنما سلیم حیدر کو گورنر پنجاب نامزد کیے جانے پر وسطی پنجاب کے رہنما ناراض ہو گئے ہیں، سلیم حیدر کو سینئر رہنماؤں پر ترجیح دیے جانے پر پارٹی میں مایوسی پھیل گئی ہے۔
اسلام آباد: سردار سلیم حیدر کی گورنر پنجاب کے لیے نامزدگی پیپلز پارٹی کے لیے درد سر بننے لگی ہے، مشاورت کے بغیر اہم فیصلہ لینے پر پنجاب سے پارٹی کے متعدد سنیئر رہنما ناراض ہو گئے ہیں، اور پارٹی قیادت کو تحفظات سے آگاہ کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
قیادت نے گورنر پنجاب کے لیے نامزدگی سے قبل نہ تو مشاورت کی اور نہ ہی پارٹی کو اعتماد میں لیا گیا، گفتگو کے دوران رہنماؤں نے سردار سلیم حیدر کی نامزدگی کو اصولوں کی بجائے دھڑے بندی کی جیت قرار دیا، انھوں نے کہا کہ مستقل قیادت نہ ہونے کے باعث پنجاب میں پارٹی شدید دھڑے بندی کا شکار ہے۔رہنماؤں نے کہا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کے پاس سلیم حیدر سے زیادہ قربانیاں دینے والے وفادار کارکن اور سینئر رہنما موجود ہیں، قیادت نے اگر وسطی پنجاب سے گورنر کا انتخاب کرنا تھا تو وہ دستیاب سینئر رہنماؤں اور سردار...
پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے دعویٰ کیا کہ سردار سلیم حیدر کو پارٹی کے سینٹرل پنجاب کے مضبوط دھڑے کی حمایت حاصل تھی اور وہ اس دھڑے کی حمایت سے گورنر پنجاب نامزد ہوئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی سے ایک سینئر پارٹی رہنما سلیم حیدر کے بڑے حمایتی تھے، رہنما کو پنجاب کی گورنر شپ کی پیشکش کی گئی تھی تاہم رہنما نے گورنر بننے سے معذرت کر لی تھی۔ رہنما کا دعویٰ ہے کہ گورنر بننے سے معذرت کرنے والے سنیئر رہنما نے ہی گورنر پنجاب کے لیے سردار سلیم حیدر کا نام پارٹی قیادت کو تجویز کیا تھا اور اسلام آباد سے...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
فیصل کریم کنڈی کو خیبرپختونخوا اور جعفر مندو خیل بلوچستان کا گورنر تعینات کرنے کا فیصلہبلاول بھٹو زرداری نے پنجاب کے لیے راولپنڈی ڈویژن کے صدر سردار سلیم حیدر کو گورنر نامزد کردیا
مزید پڑھ »
صدر نے تین صوبوں کے گورنرز تعینات کرنے کی منظوری دیدیسردار سلیم حیدر کو پنجاب، فیصل کریم کنڈی کو خیبر پختون خوا اور جعفر خان مندوخیل کو بلوچستان کا گورنر تعینات کردیا گیا
مزید پڑھ »
نامزد گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور چوہدری نثار علی خان کا آپس میں ...اسلام آباد (آئی این پی) نامزد گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر 1969 میں ضلع اٹک کی تحصیل فتح جنگ کے گائوں ڈھرنال میں سردار شیر جنگ بہادر خان کے گھر پیدا ہوئے ،انہوں نے ایک متوسط گھرانے میں آنکھ کھولی جو کاشتکاری سے وابستہ تھی ، سیاسی سفر کے دوران انہیں کئی مرتبہ مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے شمولیت کی دعوت بھی دی گئی لیکن انہوں نے...
مزید پڑھ »
ملک کے اہم شہر میں تندور بند ہو گئےپنجاب حکومت نے سستی روٹی کی فراہمی کو مشن بنا لیا ہے، تاہم راولپنڈی میں اس پر عمل درآمد مشکل ہو گیا ہے
مزید پڑھ »
اپوزیشن کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ: 6 جماعتی اتحاد نے تحریک تحفظ آئین کا اعلان کر دیاپشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے محمود خان اچکزئی تحریک کے صدر نامزد کردیے گئے ، اتحاد میں شامل جماعتوں کے نمائندوں پر مشتمل کوارڈینشن کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی۔
مزید پڑھ »
کنگنا رناوت پر تنقید کرنے والا شہری گرفتاربھارت کی ریاست اتر پردیش میں مودی سرکار نے سوشل میڈیا پر معروف بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت پر تنقید کرنے والے شہری کو گرفتار کر لیا۔
مزید پڑھ »