پی آئی سی حملہ: 2 مقدمات درج، 7 مریض دم توڑ گئے ARYNewsUrdu
تفصیلات کے مطابق پی آئی سی پر حملہ آور 250 وکلا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، دو الگ الگ مقدمات ڈاکٹر ثاقب شیخ اور ایس ایچ او شادمان انتخاب شاہ کی مدعیت میں تھانہ شادمان درج کیے گئے ہیں۔
وکیلوں کے خلاف مقدمات میں دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے سمیت سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ، فائرنگ، پولیس وین جلانے، قتل، اقدام قتل، بلوہ، ہنگامہ آرائی اور کارِ سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کیے گئے ہیں، ایک مقدمے میں ڈاکٹرز، دوسرے میں پولیس مدعی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ڈاکٹروں اور اسپتال عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، سرکاری کام میں مداخلت سے مریضوں کی جانیں ضایع ہوئیں، وکلا نے اسپتال میں کروڑوں روپے کی مشینری اور املاک کو نقصان پہنچایا، پولیس اہل کاروں پر تشدد کیا گیا، ہوائی فائرنگ کی گئی اور پولیس وین کو جلایا گیا۔دوسری طرف پنجاب میں دل کے سب سے بڑے اسپتال پر وکیلوں کے حملے کے نتیجے میں 7 مریض دم توڑ گئے ہیں، وکیلوں کی پی آئی سی پر یلغار کے سبب ایک گھنٹے تک ایمرجنسی میں ہنگامہ آرائی ہوتی رہی، وکلا نے آپریشن تھیٹر میں بھی گھس کر...
حملے کے دوران عملے کو جان بچانے کے لیے بھاگنا پڑا، خوف زدہ مریض ڈرپ ہاتھ میں لیے بھاگے، تیمارداروں نے وکلا کی منتیں کیں، لیکن انھوں نے کسی کی نہ سنی، اسپتال کے مرکزی دروازے کو بھی تالا لگا دیا گیا، وکیلوں نے ڈاکٹروں کو مارا پیٹا، اسپتال کے شیشے توڑ دیے گئے، گارڈ کی پٹائی کی گئی، گاڑیاں کو نقصان پہنچایا گیا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پی آئی سی پر وکلا کا حملہ ،پنجاب رینجرز ہسپتال پہنچ گئیلاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی )میدان جنگ بن
مزید پڑھ »
وکلا کا پی آئی سی پر حملہ،ینگ ڈاکٹرز کا پنجاب بھر میں ہڑتال کا اعلانلاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی )پر وکلا کے حملے کے
مزید پڑھ »
پی آئی سی واقعہ کے ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی، وزیر داخلہ - ایکسپریس اردوواقعہ سوشل میڈیا پرچلنے والی ویڈیو سے شروع ہوا، اعجاز شاہ
مزید پڑھ »
صدر ہائیکورٹ بار نے حکومت کو پی آئی سی واقعہ کا ذمہ دار قراردیدیالاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر لاہور ہائیکورٹ بار حفیظ الرحمان چودھری نے کہاہے کہ پی
مزید پڑھ »
جاوید لطیف نے وزیر اعظم کو سانحہ پی آئی سی کا ذمہ دار قراردیدیااسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہاہے کہ بات اصل یہ
مزید پڑھ »