خسارے میں ڈوبی پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے کی نجکاری کے سلسلے میں ایک نجی کمپنی کی طرف سے 10 ارب روپے میں اسے خریدنے کی پیشکش کی گئی ہے۔
اسلام آباد میں جمعرات کو پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے ساٹھ فیصد حصص کی فروخت کے لیے بولی کھولی گئی۔ حکومت کو محض ایک پارٹی ’بلیو ورلڈ سٹی کنسورشیم‘ کی جانب سے بولی وصول ہوئی ہے۔
بولی میں شامل نہ ہونے والے تین گروپس کے عہدیداروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر روئٹرز کو بتایا کہ انھیں مستقبل میں حکومت کے اس معاہدے پر پورا اترنے کی صلاحیت کے بارے میں خدشات ہیں۔ ٹاپ لائن سکیورٹیز کے سربراہ محمد سہیل نے روئٹرز کو بتایا کہ ریفرنس پرائس اور پیشکش میں اتنے فرق کا مطلب یہ ہے کہ حکومت کو پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق اپنی حکمت عملی کو تبدیل کرنے پر غور کرنا ہوگا۔ماضی میں بھی پاکستان کی قومی ایئر لائن کی نجکاری کے لیے اعلانات ہوئے تاہم ان پر عملدرآمد نہیں ہو سکا تھا۔
ترجمان نے اثاثوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اثاثوں کو علیحدہ کرنے کے بعد کچھ تو ہولڈنگ کمپنی کے پاس چلیں جائیں گے اور کچھ پی آئی اے کے ساتھ فروخت کر دیے جائیں گے۔نجکاری امور پر گہری نظر رکھنے والے سینیئر صحافی شہباز رانا کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کے بعد ملازمین کو ایک سے تین سال تک ملازمت پر رکھنے کی تجویز زیرِ غور ہے۔تاہم اس کے بعد انھیں ملازمت سے فارغ کیا جا سکتا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پی آئی اے کی نجکاری، 85 ارب کی جگہ ایک بڈر کی صرف 10 ارب کی بولیپی آئی اے کے ذمہ 200 ارب روپے کے واجبات ہیں، 85 ارب روپے میں تو نئی ایئر لائن کھڑی ہوجائے گی، بڈر کا مؤقف
مزید پڑھ »
’شاید بلاول نے تاثر لیا کہ ہمیں مولانا کی ضرورت نہیں مگر ہمیں ان کا ووٹ اور ساتھ چاہیے‘ہمارا پی ٹی آئی کے اراکین کو خریدنے کا کوئی منصوبہ نہیں، پی ٹی آئی والے شاید اپنے اراکین کی قوت برداشت سے خوفزدہ ہیں: سینیٹر عرفان صدیقی کی گفتگو
مزید پڑھ »
حکومت 5 بند کی جانے والی آئی پی پیز کو 72 ارب روپے ادا کرے گیجن آئی پی پیز کو ادائیگی کی جائے گی ان میں سب سے زیادہ ساڑھے 36 ارب روپے حبکو کو ادا کیے جائیں گے: ذرائع
مزید پڑھ »
سینیٹ اجلاس میں ایمل ولی کی پی ٹی آئی پر شدید تنقید، ارکان کا احتجاجپی ٹی آئی کے کی بورڈ واریئرز میرے باپ دادا کو گالی دیتے ہیں،پی ٹی آئی بی آر ٹی منصوبے کے 32 ارب کھا گئی،ایمل ولی خان
مزید پڑھ »
عمران خان کے سیل کی بجلی معطلی، سہولیات واپسی کی خبریں بے بنیاد ہیں: اڈیالہ جیل ذرائعجیل ذرائع کا کہنا ہےکہ بانی پی ٹی آئی کو کھانے کے لیے علیحدہ کچن دستیاب ہے، دو مشقتی بانی پی ٹی آئی کو شفٹوں میں دستیاب ہوتے ہیں
مزید پڑھ »
بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں کرپشن روکنےکیلئے تعینات ایف آئی اے افسران انہی سے مل گئےمؤثر نگرانی کے لیے ڈسکوز میں ایف آئی اے افسران تعینات کیے گئے تھے، ابھی تک ایف آئی اے افسران کو ڈسکوز میں لگانےکے مطلوبہ فوائد نہ مل سکے، ذرائع
مزید پڑھ »