مزید پڑھئے:
پی آئی اے کے حادثے کا شکار ائیر بس 320 طیارہ کی تحقیقات آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے کے حادثے کا شکار ائیر بس 320 طیارہ کی تحقیقات آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے۔ حادثے کی تحقیقات کے لیے فرانس سے آنے والی ماہرین کی ٹیم نے اہم شواہد اکھٹے کرلیے ہیں،11 رُکنی ٹیم اتوار کو تحقیقات مکمل کرلے گی اور پیر کو واپس روانہ ہوجائے گی، ٹیم اپنے ہمراہ بلیک باکس اور کاک پٹ وائس ریکارڈر ڈی کوڈ کرنے کیلئے فرانس لے جائے گی۔
دوسری جانب جائے حادثہ سے طیارے کا ملبہ اٹھانے کا کام آج مکمل کئے جانے کا امکان ہے، تباہ شدہ جہاز کا ایک انجن ابھی بھی جائے حادثہ پر موجود ہے، انجن کو کرین کی مدد سے مکان کی چھت سے اتارا جائے گا۔ ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان نے بتایا ہے کہ قومی سانحے میں جاں بحق 60 افراد کی شناخت ہوگئی ہے جن میں سے 51 میتیں ورثاء کے حوالے کردی گئی ہیں۔ ورثا نے41 میتوں کی شناخت فزیکل طریقے سے کی، 18 جاں بحق افراد کی شناخت ڈی این اے کے ذریعے ہوئی جب کہ ایک جاں بحق شخص کی شناخت ڈینٹل ریکارڈ کے ذریعے ممکن ہوئی، 37 میتیں اس وقت مختلف سرد خانوں میں موجود ہیں
واضح رہے کہ 22 مئی کو لاہور سے آنے والا پی آئی اے کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 97 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
وزیراعظم کی طیارہ حادثہ کی شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی ہدایتوزیراعظم کی طیارہ حادثہ کی شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی ہدایت pid_gov ImranKhanPTI
مزید پڑھ »
طیارہ حادثے کی تحقیقات کب مکمل ہوں گی؟طیارہ حادثے کی تحقیقات آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں، فرانسیسی ماہرین کی ٹیم اتوار کو تحقیقات مکمل کر لے گی۔
مزید پڑھ »
پی آئی اے، سی اے اے نے طیارہ حادثے کی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردیپی آئی اے، سی اے اے نے طیارہ حادثے کی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی تفصيلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »
طیارہ حادثے میں شہید پولانی فیملی کی میتیں ورثا کے حوالے | Abb Takk News
مزید پڑھ »
طیارہ حادثے کی تحقیقاتی ٹیم کا فضائی جائزہ؛ وڈیوز فرانس بھجوادی گئیں - ایکسپریس اردوایئربس ماہرین کی ٹیم نے ہیلی کاپٹرز اور سیسنا طیاروں سے جائے حادثہ،رن وے، اپروچ اور کنٹرول ٹاور سے فضائی جائزہ لیا
مزید پڑھ »