پی ایس ایل پلیئرز کا ڈرافٹ 11 جنوری 2025 کو ہونا ہے۔ ڈرافٹ کے مقام اور وقت کا اعلان مقررہ وقت پر کیا جائےگا۔
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن ونڈو کے ساتھ ساتھ ٹریڈ ونڈو اب کھل گئی ہے۔ کھلاڑیوں کی کیٹیگری کی تجدید کا اعلان منگل 17 دسمبر کو کیا جائے گا۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ ہم غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ٹریڈ ونڈو کے لیے رجسٹریشن کے عمل کو کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوش ہیں۔ یہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کی تیاریوں کا ایک دلچسپ آغاز ہے۔10 ویں سیزن کے ڈرافٹ کے پرومو میں پی ایس ایل پلیئر ڈرافٹ 11.1 لکھا ہوا ہے۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر نے کہا کہ پی ایس ایل ایک ایسا برانڈ ہے جس پر ہم سب کو فخر ہے۔ 2016 میں اپنے قیام کے بعد سے اپنے فرنچائز مالکان، تجارتی شراکت داروں اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر ہم نے ایک طویل اور کامیاب سفر کا آغاز کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تاریخی 10 واں سیزن سب کے لیے مزید جوش و خروش لانے کا وعدہ کرتا ہے اور ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹیم شائقین کو بے مثال تجربات فراہم کرنے کے لیے انتھک محنت کرنے کے لیے پرعزم ہے۔پاک افریقا ٹی 20: اسٹیڈیم جانے کیلئے جارج لینڈے کو بس کے بجائے پولیس کی گاڑی میں کیوں بیٹھنا پڑا؟
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پی ٹی اے کا وی پی این کی رجسٹریشن کیلئے مزید 2 ہفتے کی مہلت دینے کا فیصلہذرائع کے مطابق غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی رجسٹریشن کے لیے 30 نومبر تک مہلت دی جائے گی۔
مزید پڑھ »
پی آئی اے کی نجکاری کیلئے دوبارہ بولیاں طلب کرنے کا فیصلہایک دفعہ نجکاری کا عمل شروع ہو جائے تو اس کو تبدیل نہیں کر سکتے، اب پی آئی اے کی نجکاری کے لیے دوبارہ بولیاں مانگیں گے: علیم خان
مزید پڑھ »
ملک میں بلاک کیے جانے والے وی پی اینز کی تحقیقات میں اہم انکشافغیر رجسٹرڈ VPNs کی بندش ملکی سالمیت کے لئے وقت کی اہم ضرورت قرار
مزید پڑھ »
وی پی این کو حرام یا غیرشرعی قرار نہیں دیا بیان میں ٹائپنگ کی غلطی ہوئی، علامہ راغب نعیمیوی پی این کا استعمال بذات خود غلط نہیں مگر اسکا غیر اخلاقی، انارکی پھیلانے کے لیے استعمال ہوا تو یہ عمل غیر شرعی ہوگا
مزید پڑھ »
مرتضی وہاب کی بلائنڈ ٹی20 کرکٹ ورلڈکپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم کو مبارکبادپاکستانی بلائنڈ ٹیم کے کھلاڑیوں نے تمام میچوں میں غیر معمولی کارکردگی پیش کی، میئر کراچی
مزید پڑھ »
آئی پی ایل سیزن 2025: بنگلادیشی کھلاڑیوں کی غیر حاضریفوٹو: فائل انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 2025 سیزن کی بولی کی دو روزہ تقریب سعودی عرب کے شہر جدہ میں شروع ہوئی۔ اس میں رشبھ پنت کو 27 کروڑ روپے میں خریدا گیا ہے لیکن کسی بنگلادیشی کھلاڑی کو بھی کوئی ٹیم نہیں خریدا۔
مزید پڑھ »