پی ایس ایل: وسیم اکرم نے عماد وسیم کے بارے میں کیا کہا؟

پاکستان خبریں خبریں

پی ایس ایل: وسیم اکرم نے عماد وسیم کے بارے میں کیا کہا؟
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 48 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 23%
  • Publisher: 63%

پی ایس ایل 9 کے دوسرے ایلمنیٹر نے اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا میچ کے ہیرو عماد وسیم رہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ایس ایل 9 کے دوسرے ایلمنیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری بار فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ میچ کے ہیرو آل راؤنڈر عماد وسیم رہے جنہوں نے مشکل وقت میں بہترین اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچایا۔

اس حوالے سے اے اسپورٹس کے پروگرام دی پویلین میں گفتگو کرتے ہوئے لیجنڈری وسیم اکرم نے کہا کہ ایک وقت میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے 21 رنز پر 3 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے عماد وسیم اس مشکل گھڑی میں کریز پر کھیلنے آئے۔ وسیم اکرم نے کہا کہ ایسی صورتحال میں جب ہدف بہت بڑا ہو اور 21 پر تین وکٹیں گر چکی ہوں تو ٹیم میں تھرتھلی مچ جاتی ہے۔ آنے والا بلے باز بھی ادھر ادھر مار دھاڑ کرتا ہے کہ عماد وسیم بڑے اطمینان سے کریز پر آئے اور سکون سے کھیلتے ہوئے پارٹنر شپ بنائی اور 40 گیندوں پر 59 رنز اسکور کیے جب کہ حیدر علی نے بھی نصف سنچری بنا کر ان کا بھرپور ساتھ دیا۔

سوئنگ کے سلطان نے کہا کہ اس ساری فتح کا کریڈٹ ٹیم بالخصوص عماد وسیم کو جاتا ہے جنہوں نے ایک نازک مرحلے میں بالکل صحیح وقت پر رنز کر کے اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچایا، یہ یقیناً ایک بہترین اننگ تھی۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے شروع میں ہم جن دو ٹیموں کے اسکواڈ اچھے ہونے کی باتیں کر رہے تھے وہی دو ٹیمیں فائنل میں پہنچیں۔ یہ بدقسمتی کہ زلمی 185 رنز کرنے کے بعد بھی ہار گئی۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

arynewsud /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

پی ایس ایل 9: عامر نے بابر کے ساتھ ہونے والی گفتگو کے بارے میں بتادیاپی ایس ایل 9: عامر نے بابر کے ساتھ ہونے والی گفتگو کے بارے میں بتادیاپاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کوئٹہ کے فاسٹ بولر محمد عامر نے پشاور کے کپتان بابر اعظم سے ہونے والی گفتگو کے بارے میں بتادیا۔
مزید پڑھ »

ڈیوڈ ملر نے اپنی شادی کس لیگ کی وجہ سے ملتوی کی؟ وسیم اکرم کا انکشافڈیوڈ ملر نے اپنی شادی کس لیگ کی وجہ سے ملتوی کی؟ وسیم اکرم کا انکشافوسیم اکرم نے دلچسپ انکشاف کیا ہے کہ جنوبی افریقہ کے بلے باز ڈیوڈ ملر نے کرکٹ لیگ کی وجہ سے اپن شادی کی تاریخ آگے بڑھادی۔
مزید پڑھ »

آج سمجھ آگئی، کراچی کے لوگ کیوں میچ نہیں دیکھنے آرہے: وسیم اکرمآج سمجھ آگئی، کراچی کے لوگ کیوں میچ نہیں دیکھنے آرہے: وسیم اکرمفخر عالم نے ویڈیو شیئر کی جس میں بتایا وسیم اکرم، مصباح اور اظہر علی میچ دیکھنے گئے لیکن کراچی کے ٹریفک میں پھنس گئے۔
مزید پڑھ »

پی ایس ایل 9: پشاور زلمی کوئٹہ کو ہرا کر پلے آف میں‌ پہنچنے والی دوسری ٹیم بن گئیپی ایس ایل 9: پشاور زلمی کوئٹہ کو ہرا کر پلے آف میں‌ پہنچنے والی دوسری ٹیم بن گئیپی ایس ایل 9 کے 25ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھ »

کراچی کنگز کے ہیرو عرفان نیازی کی بیٹنگ شاندار تو فیلڈنگ بھی جاندارکراچی کنگز کے ہیرو عرفان نیازی کی بیٹنگ شاندار تو فیلڈنگ بھی جاندارپی ایس ایل 9 میں گزشتہ روز کراچی کنگز نے اہم میچ میں لاہور قلندرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر پلے آف میں رسائی کے امکانات بڑھا دیے۔
مزید پڑھ »

’شاہین کو یہ سمجھانا ہوگا کہ ۔۔۔۔‘ وسیم اکرم نے کیا کہا؟’شاہین کو یہ سمجھانا ہوگا کہ ۔۔۔۔‘ وسیم اکرم نے کیا کہا؟پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے شاہین شاہ کو پہلے بیٹنگ کرنے کے لیے اوپر آنے پر سوال اٹھادیا ہے۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-27 22:18:55