وسیم اکرم نے دلچسپ انکشاف کیا ہے کہ جنوبی افریقہ کے بلے باز ڈیوڈ ملر نے کرکٹ لیگ کی وجہ سے اپن شادی کی تاریخ آگے بڑھادی۔
اے اسپورٹس پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ڈیوڈ ملر کو بنگلہ دیش پریمیئر لیگ 2024 کے آخری تین میچز کھیلنے کے لیے ڈیڑھ لاکھ ڈالرز کی پیشکش کی گئی، انھوں نے ٹورنامنٹ کھیلنے کے لیے اپنی شادی ملتوی کردی۔
بیٹر کی عمدہ پرفارمنس کے باعث ان کی ٹیم فارچیون باریشال بنگلہ دیش پریمیئر لیگ 2024 میں پہلی بار ٹائٹل جیتنے میں بھی کامیاب رہی تھی۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ملر نے حال ہی میں کیپ ٹاؤن میں ایک ستاروں سے سجی تقریب میں اپنی برسوں پرانی گرل فرینڈ کیملا ہیرس سے شادی کی ہے۔ وسیم اکرم نے شو میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ مجھے آج ہی پتہ چلا کیونکہ ہم اس بات پر گفتگو کر رہے تھے کہ بی پی ایل کس نے جیتا کیوں کہ ہم پی ایس ایل کی وجہ سے اسے فالو نہیں کر رہے تھے۔
واضح رہے کہ فرنچائز فارچیون باریشال نے تمیم اقبال کی کپتانی میں پہلی بار بی پی ایل 2024 کا ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کیا شلپا شیٹی نے راج کندرا سے دولت دیکھ کر شادی کی تھی؟ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی نے شوہر راج کندرا سے دولت کی وجہ سے شادی کرنے کے الزام پر خاموشی توڑ دی۔
مزید پڑھ »
عامر خان نے اننت امبانی کی شادی میں رقص کیوں کیا؟ اداکار نے خود بتادیاعامر خان نے اپنی بیٹی ایرا کی شادی میں رقص نہیں کیا تھا جبکہ وہ اننت امبانی کی شادی میں باقی دونوں خانز کے ہمراہ محوِ رقص نظر آئے تھے۔
مزید پڑھ »
ڈیوڈ ولی کو اردو بولنا کس نے سکھائی؟ آل راؤنڈر کا انکشافپی ایس ایل 9 میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے انگلش آل راؤنڈر ڈیوڈ ولی نے اردو کے کچھ الفاظ سیکھے ہیں یہ کس نے سکھائے وہ خود انہوں نے بتایا۔
مزید پڑھ »
محمود خان اچکزئی کا صدارتی انتخاب ملتوی کرنے کا مطالبہسنی اتحاد کونسل کی جانب سے صدارت کے امیدوار محمود خان اچکزئی نے انتخاب سے ایک روز قبل صدارتی الیکشن ملتوی کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
مزید پڑھ »
بے گھر کیا گیا تو کس اداکار نے ساتھ دیا؟ لیلیٰ نے بتادیاشوبز انڈسٹری کی ماضی کی معروف اداکارہ لیلیٰ نے انکشاف کیا ہے کہ جب گھر سے بے گھر کیا تو اداکار احسن خان نے ساتھ دیا تھا۔
مزید پڑھ »
بٹر چکن کھانے کے بعد مکینک موت کے منہ میں چلا گیابھارتی ریستوران سے بٹرچکن منگا کر کھانے والے مکینک کی ایک ہفتے بعد ہی موت ہوگئی، خاندانی ذرائع نے اس بات کا انکشاف کیا۔
مزید پڑھ »