پی ایس ایل 9 کے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا جس میں آل راؤنڈر افتخار احمد نے چوکوں چھکوں کی برسات کر کے شائقین کے دل جیت لیے۔
پاکستان سپر لیگ 9 کے گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ یہ ملتان کی رواں ایونٹ میں مسلسل تیسری فتح تھی جس کا سہرا کپتان محمد رضوان کے سر جاتا ہے جنہوں نے 82 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔
تاہم آخری لمحات میں آل راؤنڈر افتخار احمد نے بھی کمال کر دکھایا اور صرف 11 گیندوں پر 34 رنز کی برق رفتار اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔افتخار احمد نے 309 کے اسٹرائیک ریٹ سے 34 رنز بنائے جس میں دو بلند وبالا چھکے اور پانچ چوکے شامل تھے۔ وہ اپنی ٹیم کو فتح دلانے کے بعد نا قابل شکست میدان سے واپس آئے.
آل راؤنڈر نے میدان میں آتے ہی بلاخوف وخطر چاروں طرف زبردست شاٹس کھیل شائقین کرکٹ کو محظوظ کیا اور ان سے خوب داد سمیٹی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
نواز شریف نے پی پی پی، آزاد امیدواروں اور دیگر سیاسی جماعتوں کو مل کر بیٹھنے کی دعوت دیپاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے چیف نواز شریف نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)، آزاد امیدواروں اور دیگر سیاسی جماعتوں کو مل کر بیٹھنے کی دعوت دی۔
مزید پڑھ »
سرفراز احمد نے خواجہ نافع کی دلچسپ کہانی بیان کردیپی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سابق کپتان سرفراز احمد نے نوجوان بیٹر خواجہ نافع کی دلچسپ کہانی بیان کردی۔
مزید پڑھ »
بابر اعظم نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کو خیرباد کہہ دیاقومی ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے بی پی ایل میں رنگپور رائیڈرز کی نمائندگی کی اور ٹاپ رن اسکورر بن کر ٹورنامنٹ کو خیرباد کہہ دیا۔
مزید پڑھ »
پی ایس ایل 9: عامر نے بابر کے ساتھ ہونے والی گفتگو کے بارے میں بتادیاپاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کوئٹہ کے فاسٹ بولر محمد عامر نے پشاور کے کپتان بابر اعظم سے ہونے والی گفتگو کے بارے میں بتادیا۔
مزید پڑھ »
محمد حفیظ نے قومی ٹیم کے ڈائریکٹر کا عہدہ چھوڑ دیاسابق کپتان محمد حفیط نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر کا عہدہ چھوڑ دیا ہے پی سی بی نے اس کی تصدیق کر دی ہے۔
مزید پڑھ »