پی ٹی آئی کراچی کا یوم تشکر منانے کا اعلان ARYNewsUrdu
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں پی ٹی آئی نے یوم تشکر منانے کا اعلان کیا ہے، جس کی تقریب میں پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان شرکت کریں گے۔
رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ یوم تشکر کی مرکزی تقریب انصاف ہاؤس میں منعقد کی جائے گی، یوم تشکر پر وزیر اعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ 2 سال میں وفاقی حکومت نے ملک کو ایک سمت دی ہے، آج پاکستان دن بدن ترقی کا سفر طے کر رہا ہے، کرونا وبا میں وفاقی حکومت نے بہتر کردار ادا کیا۔
خیال رہے کہ 25 جولائی کو وفاقی حکومت کو 2 سال مکمل ہو جائیں گے۔ یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 2018 کے عام انتخابات میں شان دار کامیابی حاصل کی تھی۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ دو سال قبل ملک میں ہونے والے عام انتخابات میں پاکستانی عوام نے ساسی چوروں سے نجات کے حصول کے لیے عمران خان کی صورت میں ایک نئے لیڈر کا انتخاب کیا تھا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ: پی ٹی اے کا فیصلہ کالعدم، پب جی گیم بحال کرنے کا حکم
مزید پڑھ »
مافیاز پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت کا حصہ ہیں، مرتضیٰ وہاب | Abb Takk News
مزید پڑھ »