چائنا چوک پر جمع ہوئے کارکنوں پر بھی شیلنگ کی گئی تاہم کارکنان نے آنسو گیس کا اثر زائل کرنے کیلئے اطراف کے درخت جلادیے
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ہمراہ آئے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے ڈی چوک تک پہنچنے کی کوشش کی گئی تاہم پولیس نے شیلنگ کرکے مظاہرین کو پیچھے دھکیل دیا جبکہ پی ٹی آئی مظاہرین کی جانب سے بھی پولیس پر شیلنگ کی گئی۔
وفاقی دارالحکومت میں آج بھی دن بھر معمولات زندگی متاثررہے، جڑواں شہروں کو ملانے والےتمام راستے بند رہے، راولپنڈی سے مری جانے والے راستے بھی بند تھے۔ موبائل فون اور میٹرو بس سروس معطل رہی، کاروباری مراکز بھی متاثر رہے اور سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہے۔ڈی چوک پہنچنے اور روکنے کی کوشش میں آج بھی اسلام آباد پولیس اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں مختلف مقامات پر جھڑپیں ہوئيں۔
پولیس نے شیلنگ کی تو پی ٹی آئی کارکنوں نے پتھراؤ کیا، دن بھر پولیس اور کارکنوں میں آنکھ مچولی ہوتی رہی۔ برہان ٹول پلازہ پر علی امین کے قافلے میں شامل کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا، جناح ایونیو پر بھی کارکن جمع رہے۔26 نمبر چونگی پر بھی پولیس نے پکڑ دھکڑ کی اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جبکہ بلیو ایریا میں جمع ہوئے کارکنوں پر بھی شیلنگ کی گئی۔
ڈی چوک پر پولیس کی شیلنگ کے جواب میں پی ٹی آئی کارکنوں نے پتھراؤ کیا، ۔پی ٹی آئی کارکنان کی ڈی چوک پہنچنے کی کوشش، پولیس کی شیلنگ، مظاہرین نے بھی جواب میں شیلنگ کی
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ڈی چوک پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان میں تصادم، پتھراؤ اور شیلنگ کا سلسلہ جاریکارکنان چائنہ چوک سے ڈی چوک کے قریب پہنچے، پولیس نے شیلنگ کردی کارکنان واپس چائنا چوک آگئے
مزید پڑھ »
190 ملین پاؤنڈ کیس؛ عمران خان کا نیب ترامیم بحالی سے ریلیف لینے کا فیصلہبانی پی ٹی آئی نے نیب کورٹ میں بریت کی درخواست دائر کر دی۔
مزید پڑھ »
لاہور میں ایک اور جلسے کی اجازت کیلئے پی ٹی آئی نے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیاپی ٹی آئی کے رہنما اکمل خان باری نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے
مزید پڑھ »
علی امین گنڈا پور کا 21 ستمبر کو لاہور میں ہر صورت جلسہ کرنے کا اعلانپاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس 19 ستمبر کو پشاور میں ہوگا، اجلاس میں لاہور جلسے کی حکمت عملی طے کی جائے گی: ذرائع پی ٹی آئی
مزید پڑھ »
راولپنڈی احتجاج، عمران خان اور علی گنڈاپور کیخلاف بھی دہشتگردی کا مقدمہ درجہفتے کے روز پی ٹی آئی کی جانب سے لیاقت باغ راولپنڈی میں احتجاج کیا گیا تھا اور اس دوران ان کی پولیس سے جھڑپیں بھی ہوئی تھیں
مزید پڑھ »
پی ٹی آئی نے ڈی چوک کا احتجاج مؤخر کرنے کی مشروط پیشکش کردیکسی صورت بھی اسلام آباد پر دھاوا بولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اگر کل کوئی اسلام آباد آئےگا تو پھر ہم سے شکوہ نہ کرے، وفاقی وزیر داخلہ
مزید پڑھ »