میں نے خود لاہور کی مختلف سڑکوں کی ویڈیو بنائی ہے، لاہور میں ہو کا عالم ہے، وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جلسے کے لیے تمام صوبوں سے لوگ یہاں بلوائےگئے تھے، اب گنڈا پورکا انتظار ہےکہ آکر جلسے کو بچائیں، لاہور میں ہو کا عالم ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ ڈی جی خان سے 100 سے 150 لوگ موجود ہیں، میں نے خود لاہور کی مختلف سڑکوں کی ویڈیو بنائی ہے۔کون کون سا لیڈر کتنے لوگ لایا ہے میرے پاس پورا پلندہ ہے، عالیہ حمزہ بھی 100 سے 150 لوگوں کے ساتھ تشریف لائی ہیں، سردار لطیف کھوسہ صاحب 20 سے 25 لوگوں کے ساتھ جلسہ گاہ آئے، شیخ امتیاز صاحب 15 سے 20 لوگوں کے ساتھ آئے ہیں۔
عظمی بخاری نے مزید کہا کہ عوام نے فتنہ فساد کو مسترد کیا ہے، پنجاب سے پی ٹی آئی کا خاتمہ ہوگیا ہے،کنٹینر لگانے اور لوگوں کو روکنے کا پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
’حکومت نے جلسے کا این اوسی منسوخ کرکے غیرذمہ داری دکھائی، ایک اور 9 مئی ہو سکتا تھا‘بانی پی ٹی آئی نے بھاری دل کے ساتھ جلسہ موخر کیا، اب انہوں نے کہہ دیا ہے کہ 8 ستمبر کو جلسہ لازمی ہوگا: پی ٹی آئی رہنما
مزید پڑھ »
اسرائیل میں وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف بڑے عوامی مظاہرےتل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں ہزاروں افراد حکومت مخالف احتجاجی مظاہرے میں شریک ہوئے۔
مزید پڑھ »
کل کا احتجاج مؤخر اور سارا فوکس 21 ستمبر کے جلسے پر ہے: سلمان اکرمبانی پی ٹی آئی نے کہا ہے اب حالات ہاتھ سے نکلتے جارہے ہیں، حکومت آئینی ترمیم کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے: رہنما پی ٹی آئی
مزید پڑھ »
آئینی ترمیم پر پی ٹی آئی نے دسمبر تک رضامندی سے متعلق کوئی بات نہیں کی، بیرسٹرگوہرپی ٹی آئی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پہلے ترمیم کا مسودہ تو دکھائیں، چیئرمین پی ٹی آئی
مزید پڑھ »
اسپیکر کا پارلیمنٹ لاجز پر چھاپے کا نوٹس، ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا اعلاناسپیکر چیمبر میں حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات، اسپیکر نے آئی جی اسلام، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کو طلب کرلیا
مزید پڑھ »
کے پی میں بدعنوانی کیلئے بنائی گئی کمیٹی گڈ نہیں بیڈ گورننس کمیٹی ہے: شکیل خانعارف علوی نے بانی پی ٹی آئی سے جلد ملاقات کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے، عمران خان کو ملاقات میں سب بتاؤں گا: سابق صوبائی وزیر
مزید پڑھ »