لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دینے کیلئے آج شام 5 بجے تک درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا
اعظم ملک— فوٹو:فائل۔واضح رہے کہ پہلے جلو پارک میں جلسے کی اجازت کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ضلعی انتظامیہ نے 43 شرائط و ضوابط کے ساتھ پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دی ہے اور ڈپٹی کمشنر نے جلسے کی اجازت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پی ٹی آئی کا جلسہ 21 ستمبر کو دوپہر 3 بجے سے شام 6 بجے تک ہوگا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو 8 ستمبر کے جلسے میں سخت زبان پر معافی مانگنا ہوگی اور جلسے کی سکیورٹی آرگنائزرز کے ذمے ہوگی۔ دوسری جانب اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما اشتیاق اے خان کا کہنا تھاکہ ہم علی امین کی طرف سے ذمہ داری نہیں لے سکتے ہیں وہ کوئی معافی مانگیں، ان کی اپنی مرضی ہے، جو بہتر ہوگا وہ اپنی تقریر کریں گے۔
اُدھر ڈپٹی کمشنر اور اپوزیشن لیڈراحمد خان بھچر کی ملاقات ہوئی۔ ذرائع نے بتایاکہ اپوزیشن لیڈر نے جلسہ رات 11 بجے ختم کرنے کی تجویز دی ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کے دروازے بند، علی امین کے بیان پر معافی مانگنے والے بزدل ہیں: عمران خانعلی امین گنڈا پور نے قوم کے جذبات کی ترجمانی کی ہے، اجازت ملے یا نہ ملے 21 ستمبر کو لاہور میں جلسہ کریں گے، بانی پی ٹی آئی
مزید پڑھ »
پی ٹی آئی کو لاہور جلسے کی اجازت مل گئی، مقام تبدیلپی ٹی آئی کو دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک جلو پارک میں جلسے کی اجازت دے دی گئی ہے، ڈپٹی کمشنر نوٹی فکیشن
مزید پڑھ »
پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت علی امین گنڈاپور کی جلسے کی تقریر اور بیانات سے ناراضعلی امین نے صحافیوں کے علاوہ اداروں پر غیر ضروری تنقید کی، انہوں نے جلسے میں تقریر سے قبل کسی رہنما کو اعتماد میں نہیں لیا: پی ٹی آئی ذرائع
مزید پڑھ »
علی امین گنڈا پور کا 21 ستمبر کو لاہور میں ہر صورت جلسہ کرنے کا اعلانپاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس 19 ستمبر کو پشاور میں ہوگا، اجلاس میں لاہور جلسے کی حکمت عملی طے کی جائے گی: ذرائع پی ٹی آئی
مزید پڑھ »
علی امین گنڈا پور کے ساتھ کھڑا ہوں، اسکے بیان پر معافی مانگنے والا بزدل ہے، عمران خانجسے معافی مانگنی ہے وہ پارٹی چھوڑ دے، علی امین نے قوم کے جذبات کی ترجمانی کی، بانی پی ٹی آئی
مزید پڑھ »
علی امین کے صحافیوں کیخلاف نازیبا بیان پر بیرسٹرگوہر، عمر ایوب اور اسد قیصر نے معافی مانگ لیعلی امین گنڈاپور نے اتوار کو سنگ جانی کے جلسے میں اختلاف رکھنے والے صحافیوں کو کھلی دھمکیاں دیں اور خاتون صحافیوں کیلئے بھی غلیظ زبان استعمال کی تھی
مزید پڑھ »