پی ٹی آئی رہنما محمود مولوی کا احتجاجاً پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ تفصیلات: ARYNewsUrdu MehmoodMolvi PTI LatestNews
یہ بات انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چھوڑ نے کا اعلان کرتا ہوں اور بطور ایم این اے اپنی نشت سے استعفیٰ دے رہا ہوں، فوج ہے تو پاکستان ہے سیاسی پارٹیاں تو حکومتوں میں آتی جاتی رہتی ہیں لیکن فوج ایک ہی ہوتی ہے۔
محمود مولوی نے کہا کہ 9مئی کو وہ کام ہوا ہے جو بھارت کا باپ بھی نہیں کرسکا، شہداء کے مجسموں کو توڑ اگیا، آج پاکستان اسی فوج کی بدولت سلامت اور ایٹمی قوت ہے، میں کبھی پاک فوج کیخلاف نہیں گیا اور نہ جاؤں گا۔ سابق پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ میں کسی پارٹی میں نہیں جارہا اور نہ ہی مجھے کوئی آفر ہے، ہوسکتا ہے کہ میں ملک میں نئی سیاسی جماعت کا قیام عمل میں لاؤں۔
محمود مولوی کا کہنا تھا کہ عمران خان خود کہتے تھے کہ فوج ہماری بیک بون ہے، جس نے بھی پی ٹی آئی کو یہ سب کرنے کا مشورہ دیا وہ دوست نہیں کھلا دشمن ہے تاہم مجھے نہیں معلوم کہ کس نے یہ مشورہ دیا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اے این پی کا پی ڈی ایم کے احتجاج میں شرکت کا اعلانعوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)نے سپریم کورٹ کے باہر پی ڈی ایم کے احتجاج میں شرکت کااعلان کردیا۔
مزید پڑھ »
پی ڈی ایم کو سپریم کورٹ پر حملے نہیں کرنے دیں گے، نعیم پنجوتھہپاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کر کے 90 کی دہائی کو دہرانا چاہتی ہے۔ تفصیلات جانیے: imranKhanPTI PTIOfficial DailyJang
مزید پڑھ »
اینٹی کرپشن نے تحریک انصاف کے رہنما کو 17 مئی کو طلب کر لیالاہور: (دنیا نیوز) اینٹی کرپشن پنجاب نے تحریک انصاف کے رہنما اور سابق ایم پی اے ملک مظفر اعوان کو 17 مئی کو طلب کر لیا۔
مزید پڑھ »
سپریم کورٹ نے الیکشن 90 دن سے آگے لے جانا غیر آئینی قرار دیا: علی ظفرپی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن کو 90 دن سے آگے لے جانے کو غیر آئینی قرار دیا ہے۔
مزید پڑھ »