تین گھنٹے انتظار کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہيں دیا گیا، ملاقات میں سیاسی بات نہ کرنے کی یقین دہانی مانگی گئی: عامر ڈوگر کی گفتگو
پاکستان تحریک انصاف کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کیخلاف پشاور میں ایف آئی آر درج کیے جانے کی درخواست کو نامناسب قرار دیدیا۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات چیت کرتے ہوئے عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ میری ذاتی رائے میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کیخلاف پشاور میں ایف آئی آر کی درخواست دائر کرنا نامناسب ہےلیکن خود مریم نواز کے ماتحت پنجاب حکومت کی مشینری ہمارے لوگوں کیخلاف جو کچھ کر رہی ہے کیا وہ انصاف ہے؟کیا احتجاج کرنا کسی سیاسی پارٹی کا حق نہیں ہے؟
دوران گفتگو عامر ڈوگر نے بتایا کہ آج تین گھنٹے انتظار کے باوجود انہيں بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہيں دیا گیا، ان سے ملاقات میں سیاسی بات نہ کرنے کی یقین دہانی مانگی گئی۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے بلال اظہر کیانی نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ بانی تحریک انصاف نے میٹنگ کیلئے بلالیا ہے تو آج ہی ملاقات ہونا ضروری ہے،؎۔
انہوں نے کہا کہ جیل مینوئل کے مطابق ملاقات کا جتنا وقت بنتا ہے انہیں اتنا وقت ملنا چاہیے مگر یہ جیل ہے، بنی گالہ کا میٹنگ روم نہیں ہے۔’ آپ میرے باس نہیں ‘ اپنے خلاف بیان پر شیر افضل نے سلمان اکرم راجہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
طالبہ سے مبینہ زیادتی: پنجاب کے مختلف شہروں میں احتجاج، غیر مصدقہ خبر وائرل کرنے پر مقدمہ درجبچی کے والدین نے کہا کہ بیٹی 2 اکتوبر کو گھر میں گری جس سے اس کو گہری چوٹ آئی تھی: ایف آئی آر کا متن
مزید پڑھ »
سینیٹ اجلاس میں ایمل ولی کی پی ٹی آئی پر شدید تنقید، ارکان کا احتجاجپی ٹی آئی کے کی بورڈ واریئرز میرے باپ دادا کو گالی دیتے ہیں،پی ٹی آئی بی آر ٹی منصوبے کے 32 ارب کھا گئی،ایمل ولی خان
مزید پڑھ »
ہمارے 10 سے 11 ارکان سے رابطہ نہیں ہو رہا ہے، عامر ڈوگرکا دعویٰسیاسی کمیٹی نے فیصلہ کیا تھا ہم بائیکاٹ کریں گے: پی ٹی آئی رہنما
مزید پڑھ »
’بیماریوں کے باعث طبیعت خراب ہے‘، زہر دینے کی خبروں پر افضل شیر مروت کا ویڈیو بیان سامنے آگیامیری دھرنوں میں عدم شرکت کو بھی غلط طریقے سے اجاگر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے: پی ٹی آئی رہنما
مزید پڑھ »
شکیب کے بعد مشرفی مرتضیٰ بھی ریڈار پر آگئےبنگلادیش پریمئیر لیگ کی فرنچائز کے سابق چیئرمین نے کرکٹر کیخلاف بھتے کی ایف آئی آر درج کروادی
مزید پڑھ »
بشریٰ بی بی 100 فیصد ڈیل کے نتیجے میں باہر آ رہی ہیں، فیصل واوڈاپی ٹی آئی والوں نے عمران خان سے ملاقات کے لیے پابندی لگوائی تھی، بانی پی ٹی آئی کو پتہ ہے یہ بک چکے ہیں
مزید پڑھ »