اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات پر سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامدرضا پھٹ پڑے اور کہا فضول کی میڈیاپبلسٹی کے لئے بانی پی ٹی آئی کابرانہیں سوچ سکتا۔
اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات پر سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا پھٹ پڑے اور کہا فضول کی میڈیاپبلسٹی کے لئے بانی پی ٹی آئی کابرانہیں سوچ سکتا۔
تفصیلات کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامدرضا نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کےدوست اپنے معاملات گھرمیں ہی حل کریں تو بہترہے۔ حامدرضا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ارکان کی سنی اتحادکونسل میں شمولیت کافیصلہ بانی پی ٹی آئی نےکیاتھا، ارکان کی شمولیت کی میری طرف سےکوئی درخواست نہیں کی گئی تھی۔
سربراہ سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ انتخابی نشان سے لے کر مخصوص نشستوں تک میرے پاس بتانے کو بہت کچھ ہے، ٹاک شوز میں باتیں کردیں تو کئی لوگ شکل دکھانے کے قابل بھی نہیں رہیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ میری کمٹمنٹ بانی پی ٹی آئی کےساتھ ہےاورہمیشہ رہےگی، میں فضول کی میڈیاپبلسٹی کےلئےبانی پی ٹی آئی کابرانہیں سوچ سکتا، ہدایات لےکرپھوٹ مت ڈلوائیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پاکستان کا اگلا صدر کون؟ آصف زرداری یا محمود خان اچکزئیاسلام آباد : ملک کے چودھویں صدر مملکت کے انتخاب آج کیا جائے گا ، پیپلز پارٹی کے امیدوار آصف علی زرداری اور سنی اتحاد کونسل کے امیدوار محمود خان اچکزئی کے مدمقابل ہیں۔
مزید پڑھ »
بانی پی ٹی آئی نے صدر کے لیے کِسے نامزد کیا؟ نام سامنے آگیااسلام آباد : سنی اتحاد کونسل کی جانب سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو صدارتی امیدوار نامزد کر دیا۔
مزید پڑھ »
محمود خان اچکزئی کا صدارتی انتخاب ملتوی کرنے کا مطالبہسنی اتحاد کونسل کی جانب سے صدارت کے امیدوار محمود خان اچکزئی نے انتخاب سے ایک روز قبل صدارتی الیکشن ملتوی کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
مزید پڑھ »
پنجاب؛ مخصوص نشستوں پر ن لیگ کی 9 خواتین کی اضافی فہرست جاریسنی اتحاد کونسل کو خواتین کی نشستیں نہ ملنے کے باعث خالی نشستیں مسلم لیگ ن کو مل گئیں
مزید پڑھ »
سنی کونسل کو مخصوص نشستوں سے محروم کرنے اتحادی جماعتیں الیکشن کمیشن پہنچ گئیںالیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کیخلاف آنے والی تمام درخواستوں کو یکجا کر دیا
مزید پڑھ »
خیبر پختونخوا کے نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاریمظفر آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے خیبر پختونخوا کے نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔
مزید پڑھ »