coronavirus Pakistan
اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد اور اموات کی تعداد میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ چوبیس گھنٹوں میں ایک ہزار تیرہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ اموات چالیس ریکارڈ کی گئیں۔ جس کے بعد اموات کی تعداد پانچ ہزار چھ سو انتالیس تک جاپہنچی ہے۔
پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 66 ہزار 96 ہوگئی۔ مہلک وائرس مزید 40 زندگیاں نگل گیا جس کے بعد اموات کی تعداد 5 ہزار 639 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد دو لاکھ سڑسٹھ ہزار چھیانوے ہوگئی۔ ایکٹیو کیسز کی تعداد باون ہزار چار سو ستائیس ہے۔ اب تک دو لاکھ آٹھ ہزار تیس مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 13 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 90 ہزار 444، سندھ میں ایک لاکھ 13 ہزار 553، خیبر پختونخوا میں 32 ہزار 243، بلوچستان میں 11 ہزار 441، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 868، اسلام آباد میں 14 ہزار 625 جبکہ آزاد کشمیر میں ایک ہزار 922 کیسز رپورٹ ہوئے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 40 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 5 ہزار 625 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 90، سندھ میں 2 ہزار 19، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 147، اسلام آباد میں 160، بلوچستان میں 133، گلگت بلتستان میں 43 اور آزاد کشمیر میں 47 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ملک بھر میں اب تک 17 لاکھ 58 ہزار 551 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17 ہزار 783 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 8 ہزار 30 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 481 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے 40 افراد جاں بحقنئے اور مہلک کورونا وائرس سے ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 40 مریض جاں بحق ہو گئے ہیں۔ مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu COVID19
مزید پڑھ »
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے 31 افراد جاں بحقحکام کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز اور انفیکشن سے اموات کی تعداد میں کمی آ گئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 31 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu COVID19
مزید پڑھ »
پاکستان میں نئے کورونا مریضوں کی شرح میں مزید کمی - ایکسپریس اردوگزشتہ24 گھنٹوں میں کورونا کے صرف1579 کیسز رپورٹ ہوئے اور46 افراد کا انتقال ہوا
مزید پڑھ »
کورونا دنیا کو پھر جکڑنے لگا ایک دن میں ریکارڈ کیسزپیرس، لندن، واشنگٹن، تہران، ریاض (ویب ڈیسک) کورونا دنیا کو پھرجکڑنے لگا، ایک دن میں ریکارڈ2 لاکھ 60 ہزار نئے مریض سامنے آگئے، مجموعی کیسز ایک کروڑ 43 لاکھ ،
مزید پڑھ »
لائیو بلاگ - Dawn News
مزید پڑھ »
ملک میں کورونا کے ایک ہزار 587 نئے کیسز رپورٹ - ایکسپریس اردوگزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 31 افراد انتقال کرگئے
مزید پڑھ »