چودھری شوگر ملز کیس، نوازشریف اور مریم کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

پاکستان خبریں خبریں

چودھری شوگر ملز کیس، نوازشریف اور مریم کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 44 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 21%
  • Publisher: 83%

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کی احتساب عدالت نے چودھری شوگر ملز کیس میں‌ نوازشریف اور ان کی بیٹی مریم کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی، سابق وزیراعظم کے بھتیجے یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 دسمبر تک توسیع بھی دیدی گئی.

چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کی احتساب عدالت میں پیشی، عدالت نے مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔ نیب کی جانب سے ریفرنس داخل کرنے تک حاضری سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔

چودھری شوگر ملز کے ذریعے منی لانڈرنگ کا الزام، مریم نواز اور ان کے کزن یوسف عباس احتساب عدالت میں پیش ہوئے، جج چودھری امیر محمد خان نے کیس پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے درخواست دی کہ نیب نے ابھی تک ریفرنس داخل نہیں کیا اور اس لیے مریم نواز کو عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔

مریم نواز کے امجد پرویز نے نشاندہی کی کہ قانون کے تحت ریفرنس داخل ہونے تک ملزم کو حاضری سے استثنیٰ دیا جاسکتا ہے۔ نیب کے وکیل حافظ اسد اعوان نے درخواست کی مخالفت کی اور استدعا کی کہ انہیں تحریری جواب کیلئے مہلت دی جائے لیکن عدالت نے یہ استدعا مسترد کر دی۔ امجد پرویز نے بتایا کہ نواز شریف علاج کیلئے بیرون ملک ہیں اس لیے انہیں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے، عدالت نے استثنیٰ کی دونوں درخواستیں منظور کر لیں جبکہ یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 دسمبر تک توسیع کر دی گئی۔ مریم نواز کی احتساب عدالت پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

DunyaNews /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

چودھری شوگر ملز کیس ،مریم نواز اور نوازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظورچودھری شوگر ملز کیس ،مریم نواز اور نوازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظورلاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز اور
مزید پڑھ »

چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کی استثنیٰ کی درخواست منظورچوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کی استثنیٰ کی درخواست منظورچوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کی استثنیٰ کی درخواست منظور ChaudharySugarMillsCase MaryamNawaz Court SharifFamily NawazSharif Case Trail MaryamNSharif Marriyum_A pmln_org pid_gov PTIofficial Dr_FirdousPTI
مزید پڑھ »

Roznama Dunya News: پاکستان:-چودھری شوگر ملز کیس،...Roznama Dunya News: پاکستان:-چودھری شوگر ملز کیس،...
مزید پڑھ »

چودھری شوگر ملز کیس کی سماعت آج،مریم نواز احتساب عدالت پہنچ گئیںچودھری شوگر ملز کیس کی سماعت آج،مریم نواز احتساب عدالت پہنچ گئیںلاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) احتساب عدالت میں آج سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم صفدر اور
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-19 19:22:24