لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق 4 ہفتوں تک نواز شریف کو عدالت میں پیشی سے استثنیٰ دیا جاتا ہے، عدالت
احتساب عدالت نے چوہدری شوگر ملز کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کو حاضری سے استثنیٰ دیدیا۔
لاہور کی احتساب عدالت میں چوہدری شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کے وکلا کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرائی گئی جس کو عدالت نے منظور کرلیا جب کہ یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کر دی۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق 4 ہفتوں تک نواز شریف کو عدالت میں پیشی سے استثنیٰ دیا جاتا ہے، جب ریفرنس دائر ہوگا تب مریم نواز کو بلوا لیں گے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سیاسی بات نہیں کریں گے، پہلی ترجیح نواز شریف کا علاج ہے، حسین نوازلندن:سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا ہےکہ سیاسی بات نہیں کریں گے، پہلی ترجیح نواز شریف کا علاج ہے۔ تفصیلات کے مطابق لندن پہنچنے پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے میڈیا
مزید پڑھ »
'نواز شریف کو علاج کے لیے امریکا جانا چاہیے' - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »