پشاور بار ایسوسی ایشن کی کابینہ نے چیف جسٹس سے ملاقات کی اور بریفنگ دی۔ چیف جسٹس نے بار کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے 10 لاکھ سے زائد لاگت کی ملٹی میڈیا سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کیا۔
پشاور بار ایسوسی ایشن کے صدر امجد علی خان مروت کی سربراہی میں بار کی کابینہ نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی۔ پشاوربار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری اظہاراللہ ایڈووکیٹ نے چیف جسٹس کو بریفنگ دی۔ چیف جسٹس کو بریفنگ میں پشاور بارایسوسی ایشن کے احاطے میں جاری پروجیکٹس کی تفصیلات سے آگاہ کیا، اس کے علاوہ وکلا کو دی جانے والی جگہوں، لائبریری کی تعمیر، بارروم اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ چیف جسٹس کو سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق بار ووکیشنل کورس کے انعقاد،
کورس میں رجسٹریشن کے عمل اور نوجوان وکلا کی اس میں شمولیت کے بارے میں بھی بتایاگیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے بار کی کابینہ کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پشاور بار کابینہ کی کارکردگی دیگر بارز کے لیے مثال ہے، صدر پشاور بارامجد علی خان مروت نے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں پشاور کے وکلا کو ٹریننگ کی سہولیات کی دستیابی کی نشان دہی کی۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے موقع پر ہدایات جاری کرتے ہوئے پشاور بار کے لیے 10 لاکھ سے زائد لاگت کی ملٹی میڈیا سہولیات کی فراہمی کا اعلان کیا، جس سے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے لیکچرز وغیرہ تک پشاور بار کے وکلا کی رسائی براہ راست ممکن ہوسکے گی۔ پشاور بار کے بیان میں کہا گیا کہ چیف جسٹس نے یہ عندیہ بھی دیا کہ پشاور بار کو وہ تمام سہولیات جو سپریم کورٹ کے دائرہ اختیار میں ہیں، مہیا کی جائیں گی اور جتنے بھی منصوبے پشاور ہائی کورٹ یا ضلعی عدلیہ کے دائرہ اختیار میں ہیں، ان میں بھی سپریم کورٹ مدد کرے گی
چیف جسٹس، یحییٰ آفریدی، پشاور بار، ملٹی میڈیا سہول
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
جسٹس منصور کا تقریب میں خطاب کے دوران بار بار آئینی بینچ میں شامل نہ ہونے کا تذکرہجسٹس منصور نے جسٹس جمال مندوخیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا معذرت چاہتا ہوں، مجھے یہ بار بار کہنا پڑ رہا ہے، مگر اب کیا کروں میں یہ تشریح کر نہیں سکتا
مزید پڑھ »
پاکستان اور آذربائیجان کا نئے ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کا فیصلہمقصد تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانا اور باہمی تجارت میں سہولیات فراہم کرنا ہے
مزید پڑھ »
پشاور ہائیکورٹ کا الیکشن کمیشن کو سینیٹ الیکشن کا معاملہ جلد حل کرنے کا حکمآپ کو ایسی کھلی چھوٹ بھی نہیں دے سکتے، آپ کو 2 ہفتے کا وقت دیتے ہیں، چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ
مزید پڑھ »
پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کی 21 جنوری تک راہداری ضمانت منظورچیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی پی ٹی آئی رہنما کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت
مزید پڑھ »
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کی راہداری ضمانت منظورپشاور ہائیکورٹ کے جج جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے درکواستوں پر سماعت کی
مزید پڑھ »
اسلامک یونیورسٹی کے معاملات پر جسٹس قبلہ ایاز نے چیف جسٹس کو خط لکھاشریعت اپیلیٹ بینچ کے جج جسٹس قبلہ ایاز نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو اسلامک یونیورسٹی کے انتظامی امور پر خط لکھا ہے۔ جسٹس قبلہ ایاز نے خط میں قائم مقام ریکٹر اسلامک یونیورسٹی کے کنڈیکٹ اور کارکردگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھ »