براڈ کاسٹرز کا بھی آئی سی سی پر شیڈول جاری کرنے کا دباؤ
چیمپئینز ٹرافی کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ اور بھارتی کرکٹ بورڈ سیکریٹری جے شاہ کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی کے معاملے پر دونوں بورڈز کے درمیان بات چیت ہوسکتی ہے، بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ اِن دنوں آئی سی سی ہیڈکواٹرز کے دورے پر ہیں جہاں وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ دونوں اعلیٰ بورڈ عہدیداروں کے درمیان گفتگو کے بعد ٹورنامنٹ کے شیڈول، بھارتی ٹیم آمد اور ہائبرڈ ماڈل پر بات چیت ہوسکتی ہے۔دوسری جانب بھارتی بورڈ کی جانب سے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کے بعد پاکستان نے بھی دوٹوک موقف اپناتے ہوئے ٹورنامنٹ کی میزبانی سے پیچھے نہ ہٹنے اور ہائبرڈ ماڈل نہ ماننے پر قائم ہے، جس کی وجہ سے ٹورنامنٹ کے شیڈول میں تاخیر ہورہی ہے۔
ادھر براڈکاسٹنگ کمپنی نے دھمکی دی کہ اگر آئی سی سی ایونٹ کا شیڈول اور اپنے مطالبات پورے نہ کیے تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔خیال رہے کہ یکم دسمبر کو بھارتی بورڈ کے سکریٹری جے شاہ، آئی سی سی چیئرمین کے طور پر چارج سنبھالنے سے معاملات حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں کیونکہ اسکے بعد بھارت نے اگلے 3 ایونٹس ہوسٹ کرنے ہیں جس میں پاکستانی حکومت ٹیم کو بھارت بھیجنے سے انکار کرسکتی ہے اور اسکا نقصان آئی سی سی کو ہوگا۔علی امین اور بیرسٹر گوہر کے ذریعے پیشکش ہوئی کہ احتجاج ملتوی کردیں سب ٹھیک ہو جائے گا،...
خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
بھارت کو منانے کیلئے چیمپئینز ٹرافی کے شیڈول میں مزید تاخیر کا امکانقبل ازیں ایونٹ کے شیڈول کا اعلان رواں ماہ 11 نومبر کو ایک تقریب میں کیا جانا تھا
مزید پڑھ »
چیمپئینز ٹرافی؛ شیڈول کا اعلان اگلے ہفتے کیے جانے کا امکان11 نومبر کو ہونیوالی آئی سی سی میٹنگ میں کرکٹرز سمیت اہم شخصیات شرکت بھی کریں گی
مزید پڑھ »
چیمپئینز ٹرافی؛ بھارتی انکار پر پی سی بی دیگر بورڈز کو اعتماد میں لینے لگاچیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی انگلش بورڈ کے سربراہ سے ملاقات، معاملات پر گفتگو
مزید پڑھ »
چیمپئینز ٹرافی؛ بھارتی انکار پر آئی سی سی بورڈ ممبرز کے درمیان ووٹنگ کا امکانہر گزرتے دن کیساتھ آئی سی سی پر دباؤ بڑھنے لگا
مزید پڑھ »
وزیراعظم اور وزیر داخلہ محسن نقوی کی ترکیہ میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمتدکھ کی گھڑی میں ترکیہ حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، محسن نقوی
مزید پڑھ »
چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے، وزیر داخلہکراچی واقعے میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا، محسن نقوی
مزید پڑھ »