پاکستان کا بھی میزبانی سے پیچھے ہٹنے یا ہائبرڈ ماڈل اختیار کرنے سے انکار
چیمپئینز ٹرافی پر بھارتی ڈھٹائی سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پریشان ہے اور ٹورنامنٹ کا شیڈول اگلے ہفتے تک جاتا دکھائی دے رہا ہے۔
پاکستان ٹیم بھیجنے کے حوالے سے بھارتی ڈھٹائی سے آئی سی سی پریشان ہے، پی سی بی اس بار سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کسی بھی صورت میں اپنی میزبانی سے پیچھے ہٹنے یا ہائبرڈ ماڈل اختیار کرنے سے انکار کرچکا ہے۔اصولی طور پر اب تک شیڈول سامنے آجانا چاہیے تھا مگر ایسا نہیں ہوسکا، شائقین اور ٹیمیں سب ہی اندھیرے میں ہیں، حتمی تاریخوں کا علم ہے نہ ہی میزبان وینیوز کی تصدیق ہو رہی ہے، خود پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی اس حوالے سے کوئی علم نہیں...
اس شیڈول کی مرکزی براڈکاسٹنگ پارٹنر نے منظوری بھی دے دی جبکہ شریک تمام ممالک کو اس کی کاپی بھیج دی گئی تھی، تب کسی بھی ممبر نے اس پر کوئی بھی اعتراض نہیں کیا تھا، ایونٹ کے حوالے سے غیر یقینی تب پیدا ہوئی جب بھارت نے زبانی کلامی آئی سی سی کو بولا کہ ان کی حکومت نے ٹیم پاکستان بھیجنے سے منع کردیا ہے، جس کے جواب میں پی سی بی نے حکومتی پالیسی کے تحت سخت موقف اختیار کرتے ہوئے واضح کیا کہ اگر بھارت اپنی ٹیم پاکستان نہیں بھیجتا تو پھر پی سی بی کسی بھی لیول پر بھارت کے ساتھ میچز کھیلنے سے انکار کردے...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
چیمپئینز ٹرافی؛ آئی سی سی نے بھارتی بورڈ سے رابطہ کرلیاپاکستان کے سوالات کے جوابات مانگے جائیں گے، ذرائع
مزید پڑھ »
چیمپئینز ٹرافی؛ آئی سی سی نے بالآخر بھارتی بورڈ سے تحریری جواب مانگ لیاپاکستان نے ایونٹ میں بھارتی ٹیم کی عدم شرکت پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے تحریری جواب مانگا تھا
مزید پڑھ »
آئی پی ایل؛ پاکستانی کھلاڑیوں کیلئے ''اے آئی'' نے کتنی بولی لگائی؟پاکستانی کرکٹرز کیلئے بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) نے لیگ کے دروازے بند کررکھے ہیں
مزید پڑھ »
چیمپئینز ٹرافی؛ بھارتی انکار پر آئی سی سی بورڈ ممبرز کے درمیان ووٹنگ کا امکانہر گزرتے دن کیساتھ آئی سی سی پر دباؤ بڑھنے لگا
مزید پڑھ »
چیمپئینز ٹرافی؛ آئی سی سی نے بھارت کو ڈیڈ لائن دیدیپی سی بی نے بھارت سے ٹورنامنٹ میں شرکت کے حوالے سے واضح جواب ہاں یا نہیں مانگ لیا
مزید پڑھ »
چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان کے جوابی اقدامات پر آئی سی سی کو مالی نقصان کا خدشہبھارت کے انکار کے بعد پی سی بی اور حکومت نے بھی دو ٹوک موقف اپنالیا ہے، رپورٹس
مزید پڑھ »